محاذ آرائی کی سیاست کرنیوالے اپنی کرپشن بچانا چاہتے ہیں عثمان بزدار

download-30.jpg

حکومت کو 5 سال کا مینڈیٹ ملا ہے، اپوزیشن جو مرضی کرلے تحریک انصاف کی حکومت مدت پوری کرے گی، عثمان بزدار
با شعور عوام ملک کو آگے بڑھنے سے روکنے والوں کو اپنے عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے،بات چیت
لاہور(آئی ا ین پی ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ محاذ آرائی کی سیاست کرنیوالے اپنی کرپشن بچانا چاہتے ہیں، حکومت کو 5 سال کا مینڈیٹ ملا ہے، اپوزیشن جو مرضی کرلے حکومت مدت پوری کرے گی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن (باقی صفحہ6بقیہ نمبر10)
جماعتیں ملک میں افراتفری پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں، اپوزیشن جماعتوں کی نہ کوئی سمت ہے اور نہ کوئی ایجنڈا، اپوزیشن صرف پاکستان کی ترقی کے سفر کو روکنے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا با شعور عوام ملک کو آگے بڑھنے سے روکنے والوں کو اپنے عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انتشار کی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
عثمان بزدار

شیئر کریں

Top