الیکشن کمیشن کا کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے انتخابی پابندیاں لگانے کا فیصلہ

5de635580a35f.jpg

ریلیاں اور غیر محتاط اجتماعات روکنے کیلئے شرائط طے کر لی گئیں،کسی بھی جماعت کو ریلیاں نکالنے کی اجازت نہیں ہو گی
آج نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا جس کے بعد خلاف ورزی کی مرتکب جماعتوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی
گلگت(بیورو رپورٹ) الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے انتخابی پابندیاں عائد کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں ریلیاں اور غیر محتاط اجتماعات روکنے کے لیے باقاعدہ شرائط طے کر لیے ہیں زرائع کے مطابق کسی بھی جماعت کو ریلیاں نکالنے(باقی صفحہ7بقیہ نمبر9)
کی اجازت نہیں ہو گی اور اجتماعات کی بھی اجازتِ نہیں ہوگی اس سلسلے میں آج نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا جس کے بعد خلاف ورزی کے مرتکب جماعتوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن

شیئر کریں

Top