باد شمال کی جاندار اور مثبت صحافت معاشرے کی اصلاح کیلئے مفید ثابت ہو رہی ہے سیکریڑی اطلاعات

logoweb4new.png

محدود وسائل میں رہتے ہوئے محکمہ اطلاعات اخبارات کو درپیش مسائل کی حل کے لئے اقدامات اٹھارہاہے ، اخبارات کے واجبات کی بروقت ادائیگی کیلئے محکمہ اطلاعات ترجیحی بنیادوں کام کررہا ہے
سیکرٹری اطلاعات فداحسین اورڈائرکٹراطلاعات فاروق احمدکابادشمال گلگت آفس کادورہ،ریذیڈنٹ ارشدولی نے اخباری صنعت کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا،سیکرٹری کی مسائل حل کیلئے اقدامات کی یقین دہانی
گلگت(سپیشل رپورٹر)محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے سیکرٹری فداحسین ،ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات فاروق احمد اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر سلیم خان نے بادشمال بیورو آفس گلگت کا دورہ کیا(باقی صفحہ7بقیہ نمبر1)
اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات نے ریذیڈنٹ ایڈیٹربادشمال ارشد ولی اور بیوروچیف گلگت امتیاز علی تاج سے ادارہ جاتی امور پر تفصیلی بریفنگ لی اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان میں میڈیا انڈسٹری اور اخباری صنعت کی مضبوطی سمیت صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے بھر پور اقدامات کررہا ہے محدود وسائل میں رہتے ہوئے محکمہ اطلاعات اخبارات کو درپیش مسائل کی حل کے لئے اقدامات اٹھارہاہے اخبارات کے واجبات کی بروقت ادائیگی کیلئے محکمہ اطلاعات ترجیحی بنیادوں کام کررہا ہے انہوں نے بتایا کہ مقامی روزنامہ بادشمال صحافت کے میدان میں منفرد مقام رکھتا ہے بادشمال کی مثبت اور غیرجاندارانہ صحافت نہ صرف معاشرے کی اصلاح کیلئے مفید ثابت ہورہی ہے بلکہ ریاست بھی بادشمال کی خدمات کو لائق تحسین سمجھتی ہے گلگت بلتستان میں صحافت کے میدان میں بادشمال ایک مثبت چہرہ ہے جس کی غیر جاندارانہ پالیسوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں علاقائی مسائل کے حل اور ریاستی اقدامات کی ترویج کے لئے بادشمال کی خدمات قابل تعریف ہیں انہوں روزنامہ بادشمال میں ورکروں کے کم از کم اجرت اور بر وقت تنخواہوں کی ادائیگی سمیت گلگت بلتستان میں قائم بادشمال کے سیٹ اپ کی تعریف کی کہا کہ انتہائی نامساعد حالات کے باوجود بادشمال کا بہترین سیٹ اپ دیگر اداروں کے لئے مشعل راہ ہے محکمہ اطلاعات کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ وہ علاقائی اخبارات کو درپیش مسائل کی حل کیلئے ملکر اقدامات اٹھائے اس موقع پر ریذیڈنٹ ایڈیٹر بادشمال ارشد ولی نے اخبارات کے واجبات کی ادائیگی سمیت اخباری صنعت کو درپیش مشکلات پر سیکرٹری اطلاعات کو تفصیل سے آگاہ کیا جس پر سیکرٹری اطلاعات نے مسائل کے حل کے لئے اقدامات تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی آخر میں بادشمال کے بیورو آفس آمد پر بادشمال کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر ارشدولی اور بیوروچیف امتیاز علی تاج نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
سیکرٹری اطلاعات

شیئر کریں

Top