ڈومیسٹک کنٹریکٹ کھلاڑیوں کی کیٹگریز کا اعلان

pcb.jpg

مجموعی طور پر 192 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا گیا،اے پلس کٹیگری میں10، اے کٹیگری میں 38 ،بی میں 47 ،سی میں71 اور ڈی کٹیگری میں26کھلاڑی شامل
لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے 192 کھلاڑیوں کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ برائے 21۔2020 کی کٹیگریز کا اعلان کردیا ۔ 192 کھلاڑیوں میں سے 10 کرکٹرز کو اے پلس کٹیگری سے نوازا گیا ہے جبکہ اعلان کردہ کنٹریکٹ کی اے کٹیگری میں 38 ،بی میں 47 ،سی میں71 اور ڈی کٹیگری میں26کھلاڑی شامل ہیں،اے پلس کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کوڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ ،اے کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 85ہزار روپے ماہوار،بی کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو75ہزار روپے ماہوار وظیفہ،سیکٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو65ہزار روپے ماہوار اورڈی (باقی صفحہ 6 بقیہ نمبر9)
کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو40ہزار روپے ماہوار وظیفہ ملے گا۔ اے پلس کٹیگری میںعمران بٹ (بلوچستان)، نعمان علی (ناردرن)، ظفر گوہر (سنٹرل پنجاب)، بلال آصف (سنٹرل پنجاب)، فواد عالم (سندھ)، فہیم اشرف (سنٹرل پنجاب)، عمران خان سینئر (خیبرپختونخوا)، کاشف بھٹی (بلوچستان)، سہیل خان (سندھ) اور خوشدل شاہ (سدرن پنجاب) شامل ہیں۔اے پلس کٹیگری کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے والے مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وہ ان دس کھلاڑیوں کو اے پلس کٹیگری کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،دراصل یہ ان تمام کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک سیزن 20۔2019 میں انتھک محنت کا صلہ ہیجس کی بدولت ان میں سے کسی نے ڈومیسٹک کرکٹ تو کسی نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنائی۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ کچھ کھلاڑیوں کے لیے یہ مشکل وقت ہوگا مگر سمجھنا چاہیے کہ ہم اس کٹیگری کے لیے صرف 10 کھلاڑی ہی منتخب کرسکتے ہیں، میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہر کھلاڑی کو یقین دلاتا ہوں کہ قومی اسکواڈ کے لیے اس کی دستیابی برقرار رہے گی اورآئندہ سال اس کے کنٹریکٹ کی کٹیگری میں اضافہ اس کی ڈومیسٹک سیزن 21۔2020 میں کارکردگی پر منحصر ہے۔مصباح الحق نے مزید کہا کہ مختلف کٹیگریز پر مشتمل یہ کنٹریکٹ ہماری اس حکمت عملی کا نتیجہ ہے جس کے تحت ہم پاکستان کی کرکٹ کوسخت، مقابلے سے بھرپور اور کارکردگی پر مبنی بنانا چاہتے ہیں، یقین ہے کہ اس سے کھلاڑیوں کا جوش اور جذبہ بڑھے گا جس کا فائدہ پاکستان کی کرکٹ کو ہوگا۔بی کٹیگری کْل 47 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جس میں نیشنل ٹی ٹونٹی کپ (فرسٹ الیون) کے گزشتہ ایڈیشن کے دس بہترین کرکٹرز اور وہ کھلاڑی شامل ہیں جو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔اس کٹیگری میں پاکستان شاہین اور ایمرجنگ ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت گزشتہ سال فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہتر کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔کٹیگری سی مجموعی طور پر 71 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جس میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن 2019 یا 2020 کاحصہ رہنے والے کرکٹرز، قائداعظم ٹرافی (فرسٹ اور سیکنڈ الیون) میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والیکھلاڑی، پاکستان کپ 19۔2018 کے 10 ٹاپ پرفارمرز، پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو 19۔2018کے بہترین بیٹسمین /باؤلر اور ایج گروپ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی شامل ہیں۔چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز میں باقی رہ جانے والے 26 کھلاڑیوں کو کٹیگری ڈی میں جگہ دی گئی ہے۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ معیار اور کارکردگی پر یقین رکھتے ہیں اور ڈومیسٹک سیزن 21۔2020کے اعلان کردہ کنٹریکٹ بھی اسی کی ایک مثال ہیں۔ہم نے تمام کھلاڑیوں کے لیے ایک مقررہ وظیفے کی بجائے اس مرتبہ مختلف کٹیگریز پر مشتمل ایک ڈھانچہ متعارف کروایا ہے جو کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے،تجربہ کاراور نئے آنے والے کرکٹرز کی تنخواہوں میں فرق واضح کرتا ہیاور یہ سنٹرل کنٹریکٹ سے متعلق ہماری پالیسی کے بھی عین مطابق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کنٹریکٹ کے اس نئے ڈھانچے سے ہم مختلف ایج گروپ کرکٹ کھیلنے والے اپنے کھلاڑیوں کے مستقبل کو محفوظ بنارہے ہیں، جنہیں ماضی میں نظر انداز کردیا جاتا تھا۔ ندیم خان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ2020کھیلنے والے 8 کرکٹرز اور پاکستان شاہین میں شامل 11 ایمرجنگ کرکٹرز اب اس نظام کا حصہ رہیں گے اور اس دوران انہیں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواکر آگے بڑھنے کے مختلف مواقع بھی پائیں گے۔

شیئر کریں

Top