امریکا ٹرمپ کا 15 کروڑ ٹیسٹنگ کٹس تقسیم کرنے کا اعلان

download-39.jpg

پانچ کروڑ کٹس زیادہ متاثر افراد کے لیے جبکہ 10کروڑ دیگر ریاستوں کو دی جائیگی تاکہ وہ معیشت اور سکولوں کو کھول سکیں
واشنگٹن(آئی این پی )دنیا بھر میں کورونا وائرس سے تین کروڑ 33 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 10 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے صوبے انٹاریو میں کورونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں اور صوبے کو وبا کی دوسری لہر کا سامنا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر پہلی کے مقابلے میں زیادہ نقصان دہ ہو سکتی ہے۔انٹاریو میں پیر کو سات سو نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو اپریل میں سامنے آنے والے 640 کیسز سے زیادہ ہیں۔صوبے کے سربراہ ڈاوگ فورڈ نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ پہلی لہر دوسری سے زیادہ مہلک ہوگی لیکن ابھی یہ معلوم نہیں کہ کتنی نقصان دہ ہو گی۔ ہماری مشترکہ کوشش یہ بات طے کرے گی کہ ہم نئی لہر کا سامنا کریں گے یا سونامی کا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو اعلان (باقی صفحہ 6بقیہ نمبر4)
کیا کہ ایبٹ لیبارٹریز سے 15 کروڑ کورونا ٹیسٹ کٹس کا آرڈر دیا گیا ہے جن کی مدد سے 15 منٹس میں کورونا کا ٹیسٹ کیا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ پانچ کروڑ کٹس سب سے زیادہ متاثر افراد کے لیے ہوں گی جن میں نرسنگ ہومز بھی شامل ہوں گے۔ان کے مطابق باقی 10 کروڑ کٹس دیگر ریاستوں اور علاقوں کو دی جائیں گی تاکہ وہ معیشت اور سکولوں کو کھول سکیں۔
ٹیسٹنگ کٹس

شیئر کریں

Top