دنیا بھرمیں کرونا کیسز کی تعداد 3کروڑ33لاکھ 53ہزار ہوگئی

95d3056d580c43bdb53c4f328155a590_18.jpg

امریکہ71لاکھ48 ہزار 45مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے،رپورٹ
بیجنگ(شِنہوا)جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، یہ 29ستمبر کوپاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک ہیں ۔پوری دنیا میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3کروڑ33لاکھ 53ہزار615تک پہنچ گئی ہے، امریکہ71لاکھ48 ہزار 45مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ بھارت61 لاکھ45ہز ار291 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 47لاکھ45 ہزار464 مصدقہ کیسز کیساتھ تیسرینمبر پر ہے ۔روس میں11لا کھ54 ہزار299 مصدقہ کیسز ہیں کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 8لاکھ 18 ہزار203اور پیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد8لاکھ5ہزار302تک پہنچ گئی ہے ۔
سپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 7لاکھ 48ہزار266اور میکسیکو میں مصدقہ کیسز کی تعداد 7لاکھ 33ہزر717جبکہ ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 7لاکھ 23ہزار132تک پہنچ گئی ہے۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد91ہزار18ہوگئی ہے۔

شیئر کریں

Top