تاجر وںکے مسائل حل کرانے میں ہر ممکن تعاون کرونگا،سپیکر قومی اسمبلی

download-41.jpg

محمد احمد کے دور میں تاجر برادری کی بہتری کیلئے اچھے کام قابل ستائش ہیں، ساجدہ ذوالفقار
سلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ بزنس کمیونٹی معیشت کی ترقی کے لئے گراں قدر کردار ادا کر رہی ہے لہذا ان کے اہم مسائل کو حل کرانے میں وہ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایف بی آر اور کاروبار سے وابستہ دیگر اداروں کے نمائندگان (باقی صفحہ6بقیہ نمبر43)
کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں بلا کر بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرانے میں تعاون کریں گے تاکہ تاجر برادری کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے میں سہولت محسوس کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور مہمان خصوصی ایک عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام آئی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر اور یو بی جی ایف پی سی سی آئی کے چیف کورآرڈینٹر ملک سہیل حسین نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سبکدوش ہونے والے عہدیداران محمد احمد وحید صدر، طاہر عباسی سینئر نائب صدر اور سیف الرحمن خان نائب صدر کے اعزاز میں کیا۔محترمہ ساجدہ ذوالفقار اور محترمہ منزہ حسن ممبرز قومی اسمبلی ، سردار تنویر الیاس خان چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ، آئی سی سی آئی کے نومنتخب صدر سردار یاسر الیاس خان ، مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز، ، فیڈریشن کے سابق صدور عبد الرؤف عالم اور غضنفر بلور، آئی سی سی آئی کے سابق صدور بشمول خالد جاوید، طارق صادق، اعجاز عباسی، خالد اقبال ملک، سفارت کاروں اور کاروباری برادری کی بڑی تعداد نے عشائیے میں شرکت کی۔
سپیکر قومی اسمبلی

شیئر کریں

Top