سندھ کے تعلیمیاداروں میں 303 کرونا کیسز مثبت آئے وزیر تعلیم

download-42.jpg

نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں کیے گئے کورونا وائرس کے ٹیسٹ میں سے اب تک 0.75 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے ہیں
تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد اطمینان بخش ہے اور مجموعی طور پر تعلیمی اداروں میں صورتحال بہتر ہے،صوبائی وزیرتعلیم
کراچی(آئی این پی)سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں کیے گئے کورونا وائرس کے ٹیسٹ میں سے اب تک 0.75 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این(باقی صفحہ6بقیہ نمبر48)
سی او سی)کے اجلاس میں سعید نے صوبے میں صورتحال کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے بعد صورتحال بہت حد تک بہتر ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک نجی اور سرکاری اسکولز میں 56 ہزار 299 ٹیسٹ کروائے گئے ہیں، جن میں سے 40150کے نتائج موصول ہوچکے ہیں تاہم اب بھی 15 ہزار 846 کے نتائج آنا باقی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سرکاری اسکولز میں 40ہزار 414میں سے 27ہزار 933کے نتائج سامنے آئے ہیں جن میں سے217 مثبت کیسز ہیں۔وزیر تعلیم نے بتایا کہ نجی اسکولز کے 15 ہزار 885ٹیسٹ میں سے 12 ہزار 217کیسز کے نتائج آچکے ہیں جن میں سے 86 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر اب تک 303مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جو 0.75فیصد بنتے ہیں۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ اس وقت صوبے میں کورونا کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد اطمینان بخش ہے اور مجموعی طور پر تعلیمی اداروں میں صورتحال بہتر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت سیکریٹری اور دیگر افسران روزانہ کی بنیادوں پر سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کا دورہ کررہے ہیں اور صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ‘ہماری زیادہ سے زیادہ توجہ والدین کو اس حوالے سے آگاہی کی فراہمی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے والدین سے کہا ہے کہ وہ خود بھی اسکولوں میں جائیں اور خود اسکولز اور کلاس رومز کا وزٹ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے والدین کو یہ بھی ہدایات دی ہیں کہ جہاں تک ممکن ہو اپنے بچوں کو اسکول یا پبلک ٹرانسپورٹ کی بجائے خود لینے جائیں اور اسکول چھوڑیں۔
سعید غنی

شیئر کریں

Top