کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری پاک فوج کے جوان سمیت 2شہید بھارتی سےئر سفارتی اہلکار کی دفتر خارجہ طلبی شدید احتجاج

download-45.jpg

بھارتی فوج نے ایل او سی کے بڑوہ اور ٹینڈر سیکٹر میں فائر کھول دیا، پاکستانی فوجوں نے فائر اگلنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ،آئی ایس پی آر
لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بانڈری کے ساتھ بھارتی قابض فورسز آرٹلری فائر، مارٹر اور خودکار ہتھیاروں سے مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں،دفترخارجہ
راولپنڈی(آئی ا ین پی ) بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے جوان سمیت 2 افراد شہید اور چار شہری زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے بڑوہ اور ٹینڈر سیکٹر میں فائر کھول دیا جس سے گاوں (باقی صفحہ7بقیہ نمبر35)
بڑوہ کا پندرہ سالہ لڑکا شہید ہوگیا جبکہ گاں کرتن کی خاتون سمیت چار شہری زخمی ہوئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پاکستانی فوجی سپاہی شفیق نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ پاکستانی فوجوں نے فائر اگلنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھاری نقصانات کی اطلاع ہے۔ آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ و گولہ باری میں آئے روز اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان میں تعینات بھارتی سفارت کاروں کو بارہا دفترخارجہ طلب کرکے شدید کیا جاتا ہے تاہم بھارت کا جنگی جنون کسی طور کم ہونے میں نہیں آرہا جبکہ عالمی برادری بھی بھارت کو روکنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس اب تک بھارت کی جانب سے 2334 مرتبہ سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔دریں اثناء پاکستان نے لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کرتے ہوئے سخت احتجاج ریکارڈ کرادیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے 28 ستمبر کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کی گئی جنگ بندی کی خلاف ورزی اور اس کے نتیجے میں ہونے والی شہادت اور زخمیوں پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے بھارتی ناظم الامور گورو آہووالیا کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔ بیان کے مطابق بھارت کی جانب سے ایل او سی کے تندر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ نوجوان ولید ولد محمد فرید شہید ہوگیا تھا جبکہ وادی سونا اور کارتان کے رہائشی 25 سالہ مصباح بیگم، 45 سالہ ظہیر عباس، 80 سالہ قاسم سائیں، 26 سالہ سلیمان شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بانڈری کے ساتھ بھارتی قابض فورسز آرٹلری فائر، مارٹر اور خودکار ہتھیاروں سے مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ رواں سال بھارت نے اب تک 2 ہزار 387 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں 19 شہادتیں ہوئیں جبکہ 191 بے گناہ شہری زخمی ہوگئے۔
احتجاج

شیئر کریں

Top