پرائمری سکولوں میں آج سے ایس او پیز کیساتھ کلاسز شروع ہونگی

news-1600841066-2808.jpg

پرائمری سکولوں میں آج سے ایس او پیز کیساتھ کلاسز شروع ہونگی
پرائمری ایجوکیشن سینٹر کھولنے کا فیصلہ مشاورت سے کیا گیا ، این سی اوسی میں تمام صوبوں کو آن بورڈ لیاگیا،وفاقی وزیرتعلیم
وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس، شفقت محمود، وزیر مذہبی امور نور الحق اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کی شرکت
اسلام آباد (آئی این پی ) حکومت نے (آج) بدھ سے پرائمری کلاسوں کے(باقی صفحہ7بقیہ نمبر51)
آغاز کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا پرائمری اسکولوں میں ایس اوپیزکیساتھ(آج) سے کلاسز شروع ہوں گی ، فیصلہ بچوں کے مستقبل کد مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ملک میں کورونا صورتحال اور حکومتی اقدامات پر غور کیا گیا، جس کے بعد این سی او سی نے پرائمری کلاسز کے(آج) سے آغاز کی منظوری دیتے ہوئے کہا ملک بھر میں کل سے پرائمری ایجوکیشن سیکٹرکھول جائیں گے۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومت نے(آج) بدھ سے پرائمری کلاسز کے آغاز کا فیصلہ کرلیا ہے ، پرائمری ایجوکیشن سینٹر کھولنے کا فیصلہ مشاورت سے کیا گیا ہے۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ این سی اوسی میں تمام صوبوں کو آن بورڈ لیاگیا، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کیحکام بھی اجلاس میں شریک تھے، جس کے بعد فیصلہ ہوا کہ پرائمری اسکول کل 30ستمبر سے کھول دیے جائیں گے، فیصلہ بچوں کے مستقبل کد مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پرائمری اسکولوں میں ایس اوپیزکیساتھ (آج) بدھ سے کلاسز شروع ہوں گی، اسکولوں میں ٹیسٹ کئے گئے ، ہر لحاظ سے مشاہدہ کیا گیا ، تعلیمی ادارے کھولنے کے بعد کورونا کے 0.8فیصد کیسزسانے آئے جبکہ کئی اسکول ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر بند کئے گئے۔
پرائمری سکول

شیئر کریں

Top