ڈومیسٹک کرکٹرز کا خود کو منوانے کیلئے بہترین موقع،اعجاز احمد

download-46.jpg

ہمارا کام ٹیلنٹ کی تلاش،انکی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے ،ہیڈ کوچ قومی جونیئر ٹیم
ملتان(آئی این پی)قومی جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد نے کہا کہ قومی ٹی ٹونٹی اور قائد اعظم ٹرافی میچز میں پرفارم کرنے والوں کو ایک قدم مزید آگے بڑھنے کا موقع ملے گا، پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا کا دورہ کرناہے جب کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز بھی فیوچر پلان کا حصہ ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 52 سالہ اعجاز احمد نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم کے بھی ٹورز شیڈول کئے جارہے ہیں، فرسٹ کلاس میچز کی کارکردگی کی بنیاد پر ہی ٹیموں کی تشکیل ہوگی، ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کرنے والے نئے لڑکوں کے پاس خود کو منواکر سلیکٹرزکی توجہ حاصل کرنے کا یہ بہترین موقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم سے 14 لڑکے اس وقت فرسٹ کلاس کی مختلف ٹیموں میں شامل کئے گئے ہیں،بطور کوچ ہمارا کام نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور ان کی صلاحیتوں کو نکھار کر موثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ۔ جب کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز بھی فیوچر پلان کا حصہ ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 52 سالہ اعجاز احمد نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم کے بھی ٹورز شیڈول کئے جارہے ہیں، فرسٹ کلاس میچز کی کارکردگی کی بنیاد پر ہی ٹیموں کی تشکیل ہوگی۔
، ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کرنے والے نئے لڑکوں کے پاس خود کو منواکر سلیکٹرزکی توجہ حاصل کرنے کا یہ بہترین موقع ہے ۔

شیئر کریں

Top