پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ملتوی ٹیسٹ 2021 میں کھیلا جائیگا

581e09b2bb77d17bce69ec0d37599930.jpg

دونوں ممالک کے درمیان اپریل میں شیڈول ٹیسٹ کورونا کے سبب ملتوی کردیا گیا تھا
لاہور (اے ایف بی)پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ملتوی ہونے والا ٹیسٹ میچ اب 2021 میں کھیلا جائے گا۔ کوویڈ 19 کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان رواں برس اپریل میں ملتوی ہونے والا دوسرا ٹیسٹ بھی آئندہ سال منتقل ہوگیا کیونکہ گرین شرٹس کیلئے دیگر مصروفیات کے باعث یہ میچ کھیلنا ممکن نہیں رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں باقی رہ جانے والے دوسرے ٹیسٹ کا رواں برس انعقاد ممکن نہیں کیونکہ آج سے شروع ہونے والے ڈومیسٹک سیزن کے بعد زمبابوین ٹیم پاکستان آئے گی جبکہ پی ایس ایل کے باقی میچز اور گرین شرٹس کا دورہ نیوزی لینڈ بھی طے ہوچکا ہے ۔
واضح رہے کہ آئندہ برس کے آغاز پر جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز اور پی ایس ایل سیزن 6 کے بعد جوابی دورہ جنوبی افریقہ کے بعد ہی بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کا باقی رہ جانے والا دوسرا ٹیسٹ کھیلا جا سکتا ہے ۔دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان اپریل میں شیڈول یہ ٹیسٹ کورونا وائرس کے سبب ملتوی کردیا گیا تھا۔

شیئر کریں

Top