روس کی آذربئیجان اور آرمینیا کو جنگ بندی کیلئے مذکرات کی پیکش

114682306_mediaitem114682305.jpg

آرمینیا کی غیر مشروط پسپائی تک جنگ بندی کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، صدر آذر بائیجان ،دونوں ممالک نے عالمی برادری کی طرف سے جنگ بندی کی اپیلوں کو مسترد کر دیا
ماسکو(آئی این پی)روس نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ناگورنوقرہباخ تنازع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کو اپنی سرزمین پر مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ناگورنوقرہباخ کے علاقے پر قبضے کے لیے جھڑپیں تیز ہوگئیں، یہ جھڑپیں گزشتہ 5 روز سے جاری ہیں۔ جھڑپوں کے دوران دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کیخلاف مارٹر گولوں اورٹینکوں سمیت بھاری ہتھیار استعمال کئے جارہے ہیں۔ دوسری جانب دونوں ممالک نے عالمی برادر(باقی صفحہ 6بقیہ نمبر1)
ی کی طرف سے جنگ بندی کی اپیلوں کو مسترد کر دیا ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے آذربائیجان اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ کو ٹیلیفونک رابطے کے ذریعے اپنی سرزمین پر مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ جس پر آذربائیجان کے صدر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جب تک آرمینیا کی فوج ہمارے علاقے غیر مشروط اور فوری طور پر خالی نہیں کر دیتی۔ آذربائیجان اپنی خودمختاری اور سالمیت کے لیے آخری دم تک لڑتا رہے گا۔ادھر آرمینیا نے بھی عالمی برادری کی جنگ بندی کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔اتوار کے روز شروع ہونے والی لڑائی کے بعد سے دونوں ممالک کے درجنوں فوجی مارے گئے ہیں۔ آرمینیا کی سرکاری خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اب تک سات شہری اور 80 فوجی لڑائی میں مارے جا چکے ہیں۔

شیئر کریں

Top