ڈشکن جرگے کا حلقہ دو استور سے شمس الدین کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ دینے کا مطالبہ

Untitled-1.png

شمس الدین کے پاس یونین کونسل ڈوئیاں سے دس ہزارکاووٹ بینک ہے صوبائی صدر وعدے کے مطابق شمس الدین کوٹکٹ دلائیں
ہمارے علاقہ میں کسی سیاسی جماعت کے پاس کوئی نظریاتی ووٹ نہیں،اب گیندپیپلزٹارٹی کے کوٹ میں ہے،ریاض الرحمان،صوبیدارنگین
استور(بیوررورپورٹ)ڈشکن سیاسی شاہی جرگہ نے پیپلزپارٹی سے شمس الدین کوحلقہ دواستورسے ٹکٹ دینے کامطالبہ کردیا گزشتہ روز مولاناریاض الرحمان درویش،صوبیدارنگین،قاری جمال درشاہ ،میرفضیل ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ شمس الدین کے پاس یونین (باقی صفحہ7بقیہ نمبر11)
کونسل ڈوئیاں سے دس ہزارکاووٹ بینک ہے صوبائی صدر امجدایڈووکیٹ وعدے کے مطابق شمس الدین کوٹکٹ دلائیں انہوں نے مزید کہا اتحاد ڈشکن ہونے کے بعد پورے ایریا سے اس وقت صرف شمس الدین ہی امیدوار ہے اور ہمارا ووٹ بنک تقر یباً 10ہزار ہے تمام عوام امیدواران علما کرام کے انتہائی مشکور اور ممنون ہیںجنہوں نے اتحاد ڈشکن کو نہ صرف کامیاب بنایا بلکہ گزشتہ چالیس سالوں سے ہمارا ڈشکن کا اتحاد ہمیشہ مضبوط رہا ہے ہمارے ایریا میں کسی بھی جماعت کا کوئی نظریاتی ووٹ نہیں ہیں یہاں پر رشتہ اور برادری کا ووٹ ہے لہذا ہمارا پر زور مطالبہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ اور بلاول بھٹو زرداری اور دیگر پارٹی زمہ داروں سے ہے کہ پیلز پارٹی ضلع استور کے نائب صدر اور جیالا کارکن شمس الدین کو پارٹی کا ٹکٹ دیا جائیے صوبائی صدر اور دیگر زمدارن نے ہمیں ایک خصوصی ٹاسک دیا تھا اس پر ہم نے بھر پور طریقے سے عمل درامد کروایا ہم نے اپنا وعدہ پورہ کیا اب گیند پارٹی کے صوبائی صدر کے کوٹ میں ہے اب اس بات سے اندازہ لگائیں۔ بونجی سے چھ سے اٹھ کے قریب امیدوارن ہیں گوریکوٹ سے ایک درجن سے زیادہ عیدگاہ سے بھی آدھا درجن سے زیادہ امیدوارن ہیں اسی طرح کی صورت حال پورے حلقے میں ہے جبکہ ہمارے ایریا سے ایک ہی امیدوار سامنے ہونے کے باوجود بھی ٹکٹ میں تاخیر پارٹی اور ہم سب کے مفاد میں نیں ہے اگر شمس الدین کو پارٹی ٹکٹ دے دیں تو اس بھی دو گناہ ووٹ باہر بھی شمس الدین کا ہے انتہائی مضبوط احتحاد ہونے کے بعد بھی شمس الدین کو پیپلز پارٹی نے ٹکٹ نیں دیا تو پھر یہ شاہی جرگہ یا ڈشکن کی عوام کی مرزی اور باہمی مشاورت سے کوئی فصلہ بھی ہوسکتا ہے انشااللہ ہمیں امید ہے کہ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر جو کہ ایک بہادر باہمت جرات اور میرٹ پر فصلہ کرنے والے صدر ہیں انکی طرف سے ابھی بھی میرٹ پر فصلہ آئیگا اور پارٹی ٹکٹ شمس الدین کو میرٹ کے مطابق مل جائیگا
ڈشکن جرگہ

شیئر کریں

Top