ن لیگ کو ٹور کر گلگت بلتستان میں کٹھ پتلی حکومت بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے حفیظ الرحمن

img_1559066527.jpg

ابھی تک تحریک انصاف نے گلگت بلتستان میں 22 ٹکٹ دئیے ہیں، اس میں سے 19 وہ ہیں جنہیں اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے تحریک انصاف میں شامل کر ایا گیا
مارچ سے پہلے وفاق کی سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ ہوجائیگا، عوام آئندہ الیکشن میں ن لیگ کو پھر موقع دے کر ترقی اور خوشحالی کے مشن کو مکمل کرینگے،سابق وزیراعلی
گلگت(بادشمال رپورٹ)سابق وزیراعلی وصوبائی صدر مسلم لیگ(ن)گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں الیکشن نہیں سلیکشن کی تیاریاں ہورہی ہیں پری پول ریگنگ کیلئے تمام اقدامات کئے گئے ہیں وفاقی حکومت کی مداخلت کو نہ روکنا,مسلم لیگ(ن)کو توڑنے کی کوششیں پری پول الیکشن کی تیاریوں کا حصہ ھے۔وفاقی کٹھ پتلی حکومت گلگت بلتستان میں بھی کٹھ پتلی حکومت بنانا چاہتی ھے۔مارچ سے پہلے وفاق کی سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ ہوجائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا(باقی صفحہ7بقیہ نمبر33)
کہ مشرف اور پیپلز پارٹی دور میں ملک آگ و خون کے دریا میں ڈوبا رہا مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر سمیت گلگت بلتستان میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں کی نئی مثال قائم کی گلگت بلتستان کے عوام نے الیکشن 2015 میں مسلم لیگ (ن)پر اعتماد کرتے ہوئے جو مینڈیٹ دیا تھا اس پر مسلم لیگ(ن)نے عوام سے کئے وعدوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھائی اور آج وفاقی حکومت ترقی کے اس تسلسل کو توڑ کر گلگت بلتستان کو ایک مرتبہ پھر پسماندگی کی طرف لے جانا چاہتی ہے عوام آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ کو ایک مرتبہ پھر خدمت کا موقع دے کر ترقی اور خوشحالی کے مشن کو مکمل کرینگے سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن نے مزید کہاکہ تحریک انصاف نے انصاف کا لبادہ اوڑھ کر ظلم ناانصافی کا ریکارڈ توڑ دیا اور غیرمنصفانہ ٹکٹوں کی تقسیم سے پارٹی کا مکمل جنازہ بھی نکال دیا پی ٹی آئی نے جن کو ٹکٹ دیا ان میں اکثریت ایسے امیدواروں کیہے جھنوں نے 10 دن پہلے پارٹی میں شمولیت اختیارکی ان میں دو یا تین امیدوار ایسے ہیں جھنوں نے 2015 کا الیکشن لڑا ہے جہاں لوٹے جمع ہوجائیں ایسے اجتماع کو پارٹی نہیں کہا جاسکتا اشکومن میں بھی نومولود کو ٹکٹ دیا گیا جس کی وجہ سے دیگر حلقوں کی طرح اشکومن کے پارٹی ورکرز بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے لگے ہیں بعد ازاں مسلم لیگ (ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں غذر حلقہ نمبر 1 غذر کے تحریک انصاف کے امیدوار عاطف سلمان اور سیکڑوں کارکنوں کی مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کے موقع پر کہاکہ عاطف سلمان اور ان کے تمام سپوٹرز کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انشااللہ الیکشن جیت کر غذر کے عوام کی پہلے سے بڑھ کر خدمت کرینگے۔دریں اثناء سابقہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ویڈیو لنک کے ذریعے سابقہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے ا کہا ہے کہ ابھی تک تحریک انصاف نے گلگت بلتستان میں 22 ٹکٹ دئیے ہیں، اس میں سے 19 وہ ہیں جنہیں سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ اور مختلف ایجنسیوں کی مدد سے تحریک انصاف میں شامل کروایا گیا ہے.۔انہوں نے تحریک انصاف پر مزید الزامات کی بوچھاڑ کر دی ہے.
حفیظ الرحمن

شیئر کریں

Top