گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے راہداری منصوبہ کی تکمیل سے مستقبل قریب میں علاقہ بہت ترقی کریگا چین نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کیا خرم آغا

download-62.jpg

کرونا سے بچاؤ والدین اساتذہ کو ذمہ داری کا ثبوت دینا پڑے گا تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عملدارمد سنیٹائزرکی فراہمی یقینی بناناہو گی چیف سیکرٹری
والدین بچوں کوگھرسے ماسک پہناسکول بھیجیں،اساتذہ خودبھی ایس اوپیزپرعملدرآمدکریں اورطلبہ کوعملدرآمدکاپابندکریں،چیف سیکرٹری نے سکولوں کے دورے کے دوران طلبہ میں سماجی فاصلے کاخودجائزہ لیا
چین نے ہر مشکل میں پاکستان کی مدد اور تعاون کرکے لازول دوستی کا ثبوت دیا ،نگران وزیرجنگلات،گلگت میں چینی اوورسیزایسوسی ایشن کے زیراہتمام چین کے 71ویں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب
گلگت(سپیشل رپورٹر)چائنیز اورسیز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گلگت میں عوامی جمہوریہ چین کے 71ویں جشن آزادی کے حوالے سے گلگت میں ایک رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر)خرم آغا اور نگران صوبائی وزیرجنگلات مولانا سرورشاہ (باقی صفحہ7بقیہ نمبر50)
سمیت صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی اس موقع پر منعقدہ تقریب خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ چائینہ نے پاکستان کی ترقی میں ہمیشہ سے کردار ادا کیا گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے گلگت بلتستان پاک چائینہ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت مستقبل قریب میں بہت ترقی کریگا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مقیم یغور کمیونٹی کی طرف سے گلگت بلتستان میں سالانہ عوامی جمہوریہ چین کے آزادی کے دن تقریب کا انعقاد پاک چین لازوال دوستی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا چیف سیکرٹری نے چائینز اورسیز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقے فلاحی امور میں بھر پور کام کرتے ہیں انہوں عوامی جمہوریہ چین کے آزادی پر گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے مبارک باد بھی پیش کی تقریب کے میر محفل نگران صوبائی وزیرجنگلات سرورشاہ نے کہا کہ پاک چین دوستی ایک عظیم رشتہ ہے اس رشتے کی مضبوطی کے لئے عوامی جمہوریہ چین کے جشن آزادی کے دن یہ تقریب حکومتی سطح پر بھی منعقد کی جانی چاہئے گلگت بلتستان چین اقتصادی راہداری کا گیٹ وے ہے جس کی ترقی اس اہم منصوبے کی تکمیل سے ممکن ہے انہوں نے کہا کہ چائینہ نے ہر مشکل وقت میں ریاست پاکستان کی ہر محاذ پر مدد اور تعاون کرکے لازول دوستی کا عملی ثبوت دیا ہے انہوں نے بھی اس موقع پر عوامی جمہوریہ چین کے جشن آزادی پر حکومت گلگت بلتستان کی طرف سے مبارک باد دی اس پر وقار تقریب کے موقع پر چائینز اورسیز ایسوسی ایشن کی طرف سے غریب اورنادرا لوگوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا اور تعلیم کے میدان میں نمایا کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں نقد انعام سے بھی نوازا گیا تقریب کے آخر میں اورسیز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے چئیرمین آغا عبدالشکور نے مہانوں کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں چیف سیکریٹری اور شرکائے تقریب نے عوامی جمہوریہ چین کے جشن آذادی کے حوالے کیٹ بھی کاٹا گیا۔
چیف سیکرٹری

شیئر کریں

Top