دنیا بھرمیں 3کروڑ42لاکھ 5ہزار755کرونا مریض

2054885-coronaviruspatient-1593406658-291-640x480-1.jpg

امریکہ72لاکھ77ہزار759، بھارت63لاکھ12ہزار، برازیل 48لاکھ47ہزار کیسز
بیجنگ (شِنہوا)جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، یہ2اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک ہیں۔پوری دنیا میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3کروڑ42لاکھ 5ہزار755تک پہنچ گئی ہے، امریکہ72لاکھ77 ہزار 759مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ بھارت63لاکھ12ہزار584 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 48 لاکھ 47 ہزار92مصدقہ کیسز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔روس میں11لاکھ79ہزار634 مصدقہ کیسز ہیں۔ کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 8لاکھ 35 ہزار339اور پیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 14 ہزار829تک پہنچ گئی ہے ۔سپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 7لاکھ 78ہزار 607اور ارجنٹائن میں(باقی صفحہ 6بقیہ نمبر4)
مصدقہ کیسز کی تعداد 7لاکھ 65ہزار2 جبکہ میکسیکو میں مصدقہ کیسز کی تعداد 7لاکھ 48ہزار315تک پہنچ گئی ہے۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد91ہزار82ہوگئی ہے۔

شیئر کریں

Top