گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا بھارتی اقدام کی توثیق ہوگی،حسن ابراہیم

IMG-20200510-WA0021-640x320-1.jpg

ریاست جموں کشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے،گلگت بلتستان اس کی ایک اکائی ہے
مظفرآباد(آئی ا ین پی)جموں وکشمیرپیپلزپارٹی کے سربراہ وممبرقانون سازاسمبلی سردارحسن ابراہیم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا بھارتی اقدام کی توثیق ہوگی، ریاست جموں کشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے،گلگت بلتستان اس کی ایک اکائی ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جب تک کشمیری عوام کو ان کا حق حق خودارادیت نہیں مل جاتا ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔معاہدہ کراچی کے وارث ہیںکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔مقبوضہ کشمیر کی عوام اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے خود کو پاکستانی پرچم میں دفن ہونا فخر سمجھتے ہیں،جے کے پی پی تحریک آزادی کشمیر اورتاریخ کی بلاخوف وارث ہے اس تحریک اورتاریخ کا مکمل دفاع کریں گے کوئی خوش فہمی میں نہ رہے۔
ہندوستان یا پاکستان میں بیٹھی ہوئی کسی بھی طاقت کو تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔ اگر ہم ڈوگرہ کو اس خطے سے بگا سکتے ہیں توہم پاکستان میں بیٹھے ہوئے غلط سوچ کے لوگوں کوبھی باہر نکال سکتے ہیں۔ آئندہ عام انتخابات میں آزادکشمیر کے تمام حلقوں میں جے کے پی پی کے امیدوارمیدان میں اتاریں گے

شیئر کریں

Top