چائلڈ لیبر کا خاتمہ سیالکوٹ کی کھیلوں کے سامان کی صنعت کا قابل فخر کارنامہ ہے، قیصر اقبال

images-6.jpg

کراچی(آئی این پی)سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایس سی سی(باقی صفحہ6بقیہ نمبر49)
آئی ) کے صدر قیصر اقبال بریار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں کھیلوں کے سامان کی صنعت میں چائلڈ لیبر کا خاتمہ قابل فخر کارنامہ ہے جو اس صنعت کے وعدوں کی پاسداری اور مربوط کوششوں کے نتیجے میں ہی ممکن ہوا۔ بات انہوں نے کھیلوں کے سامان کی صنعت میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کی کوششوں کو اجاگر کرنے کے موضوع پر ای ایف پی اور آئی ایل او کے زہر اہتمام سیالکوٹ چیمبر کے تعاون سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کہی۔ قیصر اقبال نے ای ایف پی اور آئی ایل او کی جانب سے بروقت سیمینار کے انعقاد کو سراہا جس کا مقصد چائلڈ لیبر کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کھیلوں کے سامان کی صنعت کے ذریعے روشن خیال کاموں کو عام کرنا ہے ۔
قیصر اقبال

شیئر کریں

Top