فوم کے نرخوں میں اضافے کیخلاف تاجروں کا جدوجہد کا اعلان

download-2.jpeg

فوم کمپنیوں نے من مانی بند نہ کی تو احتجاج کا راستہ وسیع کردیں گے،رانا وحید
کراچی(آئی این پی)آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے نائب صدر رانا وحید نے کہا ہے کہ فوم کے نرخوں میں 35 فیصد تک اضافہ کرکے فرنیچر کے کاروبار اور ایکسپورٹ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے‘ ملک بھر کے تاجر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں ‘فوم کمپنیوں نے من مانی بند نہ کی تو(باقی صفحہ6بقیہ نمبر29)
احتجاج کا راستہ وسیع کردیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ای مارکیٹ فرنیچر ایسوسی ایشن کے وفد سے اجلاس کے موقع پر کیا۔ملاقات میں فرنیچر کے تاجروں کی جانب سے مشترکہ طور پر جدوجہد کرنے کا اعلان کیا گیا۔اس موقع پر ای مارکیٹ فرنیچر ورکشاپ ایسوسی ایشن کے صدر ارشاد احمد عثمانی‘نائب صدر محمد حنیف‘ جنرل سیکریٹری محمد قاسم‘شمشاد علی‘محمد اقبال اور غلام رسول بھی موجود تھے۔آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے نائب صدر رانا وحید نے کہا کہ حکومت فرنیچر کی صنعت کو زیادہ سے زیادہ مراعات دے‘فرنیچر کی ایکسپورٹ میں اضافہ کرکے نہ صرف اس شعبے سے غیر ملکی زرمبادلہ میں اضافہ کیا جاسکتا ہے بلکہ لاکھوں لوگوں کو روزگار بھی مہیا ہوگا ۔
جدوجہد

شیئر کریں

Top