نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے ٹھیک ہونے پر آج بھی قائم ہوں وزیر صحت پنجا ب

download-70.jpg

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس میری نگرانی میں بنی ہیں اور بالکل درست ہیں، وزرا کو غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہئیں
کسی بھی انکوائری کے لئے تیار ہوں،ایک ڈاکٹر کی رپورٹ غلط ہوسکتی ہے 10 رکنی میڈیکل بورڈ غلط نہیں ہوسکتا، یاسمین راشد
لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کے ٹھیک ہونے پر آج بھی قائم ہیں۔گفتگو کے دوران یاسمین راشد نے کہا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس میری نگرانی میں بنی ہیں اور بالکل درست ہیں۔ وزرا کو غیر ذمہ دارانہ(باقی صفحہ6بقیہ نمبر53)
بیانات نہیں دینے چاہئیں۔یاسمین راشد نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کے معاملے پر خود کو انکوائری کے لئے پیش کر دیا۔ وزیر صحت پنجاب نے کہا کسی بھی انکوائری کے لئے تیار ہوں۔ایک ڈاکٹر کی رپورٹ غلط ہوسکتی ہے 10 رکنی میڈیکل بورڈ غلط نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف ہشاش بشاش نظر آرہے ہیں انہوں نے مجھ سمیت پوری قوم کو دھوکا دیا اور وعدہ خلافی کی۔ اگر کورونا کی وجہ سے علاج نہیں ہورہا تو وطن واپس آئیں حالات ٹھیک ہوئے تو پھر ملک سے باہر بھیج دیں گے۔
وزیر صحت پنجاب

شیئر کریں

Top