تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،شیر باز بلور

SSCI.png

تاجر برادری ے ٹیکس نظام آسان اور انہیں مختلف ٹیکسوں میں چھوٹ دی جائے
پشاور(آئی این پی )سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرشیر باز (باقی صفحہ6بقیہ نمبر21)
بلورنے کہا ہے کہ چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔ تاجر برادری کے لئے ٹیکس نظام آسان بنایا جائے اور انہیں مختلف ٹیکسوں میں چھوٹ دی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے سرحد چیمبر کا عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد چھوٹے تاجروں ‘ دکانداروں اور صنعتکاروں سمیت مختلف کاروباری وفود سے چیمبر ہاؤس میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ بزنس مین فورم کے لیڈرغضنفر بلور ‘ سارک چیمبر کے نائب صدرسینیٹر حاجی غلام علی ‘ تاجر رہنما مہر الٰہی ‘ چیمبر کے سابق صدور ذوالفقار علی خانٗزاہداللہ شنواری ‘ ریاض ارشدٗعدیل رؤف‘ حاجی محمد افضل اور عابد اللہ خان یوسفزئی ‘ صدر گل ‘ فیض رسول ‘ امتیاز احمد علی‘ ایکسپورٹرزٗ امپورٹرزٗ مختلف بازاروں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز سمیت صنعت و تجارت سے وابستہ کاروباری وفود نے الگ لگ چیمبر آکرسرحد چیمبر کے صدر شیرباز بلور کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
شیر باز بلور

شیئر کریں

Top