زمباوے اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز قومی ٹیم کے لئے مشاورت مکمل

download-73.jpg

زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائیگا، عبداللہ شفیق، ذیشان ملک اور زیشان اشرف کو سکواڈ میں شامل کیا جائے گا
لاہور(آئی این پی)زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کے حوالے سے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی گئی ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئندہ ماہ سے انٹر نیشنل سرگرمیوں کا اغاز ہو رہا ہے جب کہ نومبر کے تیسرے ہفتے میں پاکستان شاہین کی بھی نیوزی لینڈ روانگی پاکستان ٹیم کے ساتھ ہی شیڈول ہے۔اس لیے زمبابوے ہوم سیریز اور دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی ہے۔مصباح الحق نے صوبائی ایسوسی ایشنز کے کوچز کے (باقی صفحہ 6 بقیہ نمبر8)
ساتھ ابتدائی مشاورت ملتان میں کی اور اب ساتھی کوچز کے ساتھ مشاورت کے بعد آئندہ ہفتے ناموں کو حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 35کھلاڑیوں کو فائنل کیے جانے کا امکان ہے، اسکواڈ میں پاکستان ٹیم اور پاکستان شاہین کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔ عبداللہ شفیق، زیشان ملک اور زیشان اشرف کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا جب کہ ون ڈے اسکواڈ میں ایک دو تبدیلیوں کا عندیہ مصباح الحق پہلے ہی دے چکے ہیں۔پاکستان شاہین میں ٹاپ پرفارمرز کو شامل کیا جائے گا۔ پاکستان شاہین نے نیوزی لینڈ میں دو چار روزہ اور 6ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں جب کہ پاکستان ٹیم زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔پاکستان ٹیم اور پاکستان شاہین کے کھلاڑی ایک دوسری ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔
مشاورت مکمل

شیئر کریں

Top