قوم اداروں کیساتھ کھڑی ہے سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں وزیر اعظم

2053580-imran-1593009394-916-640x480-1.jpg

فوج کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں، ،فوج آئینی حدود میں رہتے ہوئے جمہوری حکومت کیساتھ ہے،اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا جائیگا
اپوزیشن کی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں، ترجمان اورپارٹی رہنما انکی کرپشن کو بے نقاب کریں، قوم متحد ہوکربھارتی سازش کو ناکام بنائیگی، خطاب
اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فوج کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں،سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں،فوج آئینی حدود میں رہتے ہوئے جمہوری حکومت کے ساتھ ہے،اپوزیشن کی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں،اپوزیشن کو فوج سے یہ مسئلہ ہے کہ وہ ان کی کرپشن پکڑ لیتے ہیں،اپوزیشن جماعتیں عوامی نہیں ذاتی ایجنڈے پرہیں،اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا جائے گا۔جمعہ کووزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی(باقی صفحہ7بقیہ نمبر20)
قیادت اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا،جس میںموجودہ سیاسی صورتحال پرحکومتی حکمت عملی پرمشاورت کی گئی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر حکومتی حکمت عملی طے کی گئی اور اپوزیشن کی اعلان کردہ حکومت مخالف تحریک پر بھی مشاورت ہوئی جب کہ اپوزیشن کے احتجاج اور جلسوں کی جوابی حکمت عملی پر غور ہوا۔اجلاس میںنوازشریف کی واپسی سے متعلق حکومتی اقدامات پربریفنگ دی گئی۔اجلاس میںاپوزیشن کے احتجاج اورجلسوں کی جوابی حکمت عملی پر بھی غورکیا گیا جب کہ حکومتی ترجمانوں کو پاور سیکٹر میں اصلاحات پر بھی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم عمران خان نے حکومتی موقف پر ترجمانوں کو اہم ہدایات دیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں،فوج آئینی حدود میں رہتے ہوئے جمہوری حکومت کے ساتھ ہے،اپوزیشن کی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ترجمان اورپارٹی رہنما اپوزیشن کو بے نقاب کریں،اپوزیشن کو فوج سے یہ مسئلہ ہے کہ وہ ان کی کرپشن پکڑ لیتے ہیں،نوازشریف کے بیانات بھارتی ایجنڈے کے مطابق ہیں،اپوزیشن کو یہ مسئلہ ہے کہ انہیں ڈھیل نہیں مل رہی،فوج کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ قوم متحد ہوکربھارتی سازش کو ناکام بنائے گی، حکومت اپنے اداروں کا دفاع کریگی،اپوزیشن جماعتیں عوامی نہیں ذاتی ایجنڈے پرہیں،اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا جائے گا۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو متحرک ہونے کی ہدایت بھی کی۔
وزیر اعظم

شیئر کریں

Top