قصہ خوانی بازار کے گھر کی یادیں خوبصورت ہیں:دلیپ کمار

3773dilipkumar.jpg

ممبئی(یواین پی) بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے پشاور کے قصہ خوانی بازار میں واقع اپنے آبائی گھر کی یادیں شیئر کی ہیں۔ دلیپ کمار نے لکھا کہ مجھے پشاور والے گھر کا وہ کمرہ یاد ہے جہاں تمام گھر والے شام کی چائے کیلئے جمع ہوتے تھے۔ وہ ایک کشادہ کمرہ تھا اور اسی کمرے میں خواتین عبادت کرتی تھیں۔ میرے پاس قصہ خوانی بازار کے گھر کی خوبصورت یادیں ہیں جہاں مجھے اپنی زندگی کا پہلا سبق ملا جس نے بعد میں مجھے سکرپٹ منتخب کرنے میں رہنمائی کی۔ ہر روز جب قصہ خوانی بازار میں تجارت بند ہوتی تھی تو ایک کہانی سنانے والا بہادری، فتح، فریب اور انتقام کی داستانیں بیان کرتا تھا جنہیں میں اپنے والد اور انکل کے ساتھ بیٹھ کر بڑی توجہ سے سنتا تھا۔

شیئر کریں

Top