یو اے ای بین الاقوامی سفر کرینوالوں کیلئے نیا سفر ی ہدایت نامہ جاری

news-1601706207-7794.jpg

خیال رہے رواں ہفتے کے شروع میں دبئی میں پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 250 درہم سے کم کر کے150 درھم کر دی گئی تھی
ابوظہبی (یواین پی) متحدہ عر ب امارات اور دبئی میں حکام نے بین الااقوامی ہوائی سفر کرنے والوں کے حوالے سے نئے ضوابط کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میڈیا آفس کے حوالے سے بتایا کہ دبئی آے والوں کے لیے دبئی سے جاتے وقت پی آر سی ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔اب ایسے افراد کو جو کہ دوسری جگہوں سے دبئی آتے ہیں انہیں صرف آمد کے وقت ٹیسٹ کرانا پڑے گا۔بیان کے مطابق اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کہ دبئی آنے والے افراد کا باہر کتنا عرصہ قیام رہا ہے اور وہ کہاں سے آ رہے ہیں۔ تاہم سیاحوں اور شہریوں کے لیے دبئی آمد پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔اگر دبئی سے کوئی فرد باہر جا رہا ہے اور جہاں جا رہا ہے وہاں آد سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ہے تو ایسے افراد کو روانگی سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا پڑے گا۔(باقی صفحہ 6بقیہ نمبر4)
خیال رہے رواں ہفتے کے شروع میں دبئی میں پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 250 درہم سے کم کر کے150 درھم کر دی گئی تھی۔
سفری ہدایت نامہ

شیئر کریں

Top