سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے پولنگ سٹیشن مقررکئے جائیں،نویداحمد

ووٹروں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں،ڈی سی کاریٹرننگ افسران سے خطاب
گلگت(بادشمال نیوز) کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس پولنگ اسٹیشن کو مقرر کرنے کے حوالے سے منعقد ہوا جس میںتینوںریٹرننگ آفیسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں میں پولنگ اسٹیشن کو مقررکرنے کے حوالے سے معلامات زیر لائے گئے تینوںریٹرننگ آفیسران نے(باقی صفحہ7بقیہ نمبر10)
اپنے اپنے حلقہ میں پولنگ اسٹیشن کے حوالے سے ڈی سی گلگت کو پولنگ اسٹیشنوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ڈی سی گلگت نے تینوں ریٹرننگ آفیسران کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں اور عوام الناس سے مل کر مشاورت کر کے قانونی طریقہ کار کے مطابق پولنگ اسٹیشنز مقر ر کئے جائے اور لوگوں کو سہولیات کے لیے زریادہ سے زیادہ اقدامات اٹھائیں جائے۔
نوید احمد

شیئر کریں

Top