تاجر وںکے مسائل حل تک معاشی صورتحال میں بہتری نہیں آسکتی، کاشف چوہدری

d8c75018-f32b-4c41-8805-1c6e8069c5d1_4x3_690x515.jpg

سکھر(آئی این پی) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ جب تک تاجر برادری کے )
مسائل حل کر کے انہیں سہولیات نہیں دی جاتی ، ملکی معاشی صورتحال میں بہتری نہیں آسکتی،حکومت آئی ایم ایف اور FATF کے اشاروں پر تاجر برادری پر مختلف قسم کے ٹیکسز عائد کر کے ملکی معیشت، صنعت و تجارت اور کاروبار کو مفلوج کر رہی ہے، 6 اکتوبر کو تاجر برادری کا ملک گیر کنونشن کوئٹہ میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ہم حکومت کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرینگے اور اگر تاجر برادری کے مسائل حل نہیں کیے گئے تو پھر ہم آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کر کے احتجاجی مظاہروں، بھوک ہڑتالوں اور دھرنوں سمیت ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کا بھی آپشن استعمال کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر سیکریٹریٹ گولڈ سینٹر صرافہ بازار میں سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کاشف چوہدری

شیئر کریں

Top