مسلم لیگ ن نے لوٹ مار اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سابق حکومت کے معاہدے ہیں شبلی فراز

Shibli-Faraz.png

حکومت اپوزیشن کا کوئی دباؤ قبول نہیں کریگی وزیر اچلاعات
ن لیگ ہمارے لئے بارودی سرنگیں بچھا کر گئی تھی، اپوزیشن عوام کویہ تاثر دیناچاہتی ہے جیسے ان کیساتھ ظلم ہو رہا ہے ،حکومت میں آئے تو زرمبادلہ ذخائر 6ہفتے سے زیادہ کے نہیں تھے
سابق وزیراعظم کے دورمیں پی ایم ہاؤس کا کچن شاہانہ انداز میں چل رہا تھا،ان کے درباری ہم کو بھاشن دیتے ہیں ،شاہدخاقان نے اسحاق ڈارکو فرار کرایا، پریس کانفرنس
اسلام آباد( آئی این پی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں پھوٹ پڑ چکی ہے،حکومت اپوزیشن کا کوئی دباؤ قبول نہیں کرے گی،مسلم لیگ ن نے لوٹ مار اورکرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، مسلم لیگ ن ہمارے لیئے بارودی سرنگیں بچھا کر گئی تھی ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ن لیگ حکومت کے معاہدے ہیں، مسلم لیگ ن عوام کویہ تاثر دیناچاہتی ہے جیسے ان کے ساتھ کافی ظلم ہو رہا ہے،مسلم لیگ ن کی غلط پالیسیوں سے صنعت کوشدید نقصان پہنچا،نوازشریف کے دورمیں پی ایم ہاؤس کا کچن شاہانہ انداز میں چل رہا تھا،ان کے درباری ہم کو بھاشن دیتے(باقی صفحہ7بقیہ نمبر69)
ہیں ،نواز شریف جھانسہ دے کر ملک سے فرار ہوئے،اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ترجمان ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہیں،حکومت میں آئے تو زرمبادلہ ذخائر 6ہفتے سے زیادہ کے نہیں تھے،مسلم لیگ ن حکومت نے برآمدات نہیں بڑھائیں،ہم آئے تو عمران خان کو قرض ادائیگی کاچیلنج تھا،مسلم لیگ ن نے لوٹ مار اورکرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا،ہمارے پاس مصنوعی ریٹ برقراررکھنے کیلئے ڈالرنہیں تھے،لیکن کرنابھی نہیں چاہیے،مسلم لیگ ن کی غلط پالیسیوں سے صنعت کوشدید نقصان پہنچا ،پیٹرول کو عالمی قیمتوں پرفراہم کرنا ہوتاہے،اس سہ ماہی میں ہدف سے زیادہ ٹیکس ریکور کیئے ہیں، شبلی فراز نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمارے لیئے بارودی سرنگیں بچھا کر گئی تھی ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ن لیگ حکومت کے معاہدے ہیں،نوازشریف کے دورمیں پی ایم ہاؤس کا کچن شاہانہ انداز میں چل رہا تھا،ان کے درباری ہم کو بھاشن دیتے ہیں ،نواز شریف جھانسہ دے کر ملک سے فرار ہوئے،یہ چوری کے ملزمان ہیں ان پر مقدمے بنے ہوئے ہیں اورعوام کو بھاشن دیتے ہیں،انھوں نے کرپشن کا کوئی موقع نہیں چھوڑا،پیٹرولیم کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے لحاظ سے ہوتی ہیں،شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار کو اپنے طیارے میں فرار کروایا،ڈالر کی قدر کو مصنوعی طور پر کم رکھا گیا،، اپوزیشن میں پھوٹ پڑ چکی ہے،حکومت اپوزیشن کا کوئی دباؤ قبول نہیں کرے گی،مسلم لیگ ن عوام کویہ تاثر دیناچاہتی ہے جیسے ان کے ساتھ کافی ظلم ہو رہا ہے،ن لیگ نے جوقرضے لیئے اگرہم ان کے سودنہ دیں توہماری آمدنی،اخراجات بیلنس ہوجائیں،اگرخرچے اورآمدن میں فرق ہوتواس میں خرچے کم کیئے جاتے ہیں اورایساہی پی ٹی آئی نے کیا،حکومت اپنے اخراجات کم اورآمدن بڑھانے کی کوشش کررہی ہے،سب سے مہنگا آٹاسندھ میں ملتاہے،پنجاب میں 20کلوآٹا 930 روپے کامل رہاہے۔
وزیراطلاعات

شیئر کریں

Top