اسرائیلی فوج نے 12فلسطینی پولیس اہلکاروں سمیت 22افراد گرفتار کر لئے

download-89.jpg

صہیونی فوج نے غرب اردن میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 22 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا،نامعلوم مقام پر منتقل
رملہ (سی پی پی )فلسطین میں اسرائیلی حکومت کی طرف سے کرونا کے لاک ڈاؤن کے باوجود فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے غرب اردن میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 22 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔گرفتاری کے دوران غرب اردن میں نعلین کے مقام سے 12 فلسطینی پولیس اہلکاروں کو بھی حراست میں لیا گیا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ رملہ میں تلاشی کے دوران قابض فوج نے مومن ھارون عیاد، شمال مشرقی سلواد سے پانچ فلسطینیوں منہد سمیر الطویل، حنظلہ سمیر حماد، جمعہ حسن حماد، سرحان اکرم حماد اور(باقی صفحہ 6بقیہ نمبر5)
محمد منیر حماد کو گرفتار کیا گیا۔ادھر بیت لحم میں قابض فوج نے 20 سالہ علی یوسف ابو حسین اور 27 سالہ سابق اسیر عادل دیریہ کو گرفتار کیا گیا۔فلسطینی ذرائع کے مطابق مشرقی بیت المقدس میں عیسویہ کے مقام پر تلاشی کے دوران احمد ھیثم محمود کو حراست میں لے لیا۔

شیئر کریں

Top