جمعہ کو نوبل امن انعام جیتنے والے کے نام کا اعلان کیا جائے گا
سٹاک ہوم(سی پی پی )اس سال کے نوبل انعامات کی تقسیم کے اعلان کا سلسلہ اسٹاک ہوم میں شروع ہو گیا ۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق سب سے پہلے طب کے شعبے میں نوبل انعام کے حقدار کا اعلان کیا جائے گا اس کے بعد منگل اور بدھ کو فزکس اور کیمسٹری، جمعرات کو لٹریچر کے لیے اور جمعہ کو نوبل امن انعام جیتنے والے کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ اس سال کورونا کی وبا کی وجہ سے سب سے زیادہ توجہ نیچرل سائنس کے شعبے پر مرکوز ہونے کے امکانات ہیں۔
امسالہ نوبل انعامات کی تقسیم کے اعلانات کا آغازکر دیا گیا
