کرونا 2021تک 33لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ

images-9.jpg

دنیا کی 95فی صد آبادی اسی ہفتے سے چہرے پر ماسک پہننا شروع کردے تو ہلاکتوں میں 18لاکھ تک کمی واقع ہوسکتی ہے،ایس او پیز پر عملدر آمد میں سختی کی جائے ،محققین
واشنگٹن (سی پی پی )دنیا بھر کی حکومتوں نے اگر کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سماجی فاصلے اور اجتماعات پرعاید پابندیوں میں نرمی کی تو 2021 تک 33 لاکھ افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ برائے ہیلتھ میٹرکس اور ایولیوایشن نے اپنے تحیقی مطالعے کی بنیاد پر یہ پیشین گوئی کی ۔اس ادارے نے دنیا بھر کے ممالک کے سرکاری ڈیٹا کی بنیاد پر کووِڈ19سے آیندہ مہینوں میں ممکنہ ہلاکتوں کا تخمینہ ظاہر کیا ہے اور بعض دوسری پیشین گوئیاں کی ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ اگر دنیا کی 95 فی صد آبادی اسی(باقی صفحہ 6بقیہ نمبر3)
ہفتے سے چہرے پر ماسک پہننا شروع کردے تو ہلاکتوں میں 18 لاکھ تک کمی واقع ہوسکتی ہے۔تاہم اگر موجودہ رجحانات اسی طرح جاری رہتے ہیں کہ بعض ممالک نے چہرے پر ماسک پہننے سمیت مختلف قدغنیں عاید کررکھی ہے جبکہ دسیوں ممالک نے ایسی پابندیاں عاید نہیں کی ہیں تو مزید 25 لاکھ تک ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔محققین کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وبا موت کا بہ انداز دیگر بھی سبب بن سکتی ہے اور ایسی اموات حکومتوں کے سرکاری اعداد وشمار میں شامل نہیں ہوں گی۔ان میں لوگوں کے اسپتالوں یا کلینکوں میں نہ جانے کی وجہ سے ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔

شیئر کریں

Top