پشاور، آٹا ڈیلروں کو سبسڈائز آٹے کی عدم فراہمی پر دو فلور ملوں کے لائسنس معطل

download-94.jpg

پشاور(آئی این پی )محکمہ خوراک نے آٹا ڈیلروں کو سبسڈائز آٹے کی عدم فراہمی(باقی صفحہ6بقیہ نمبر37)
پر دو فلور ملوں کے لائسنس اور کوٹے کو معطل کردیا۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے خوراک میاں خلیق الرحمان اور محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کو شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ جی ٹی روڈ اور کوہاٹ روڈ پر واقع فلور ملوں رضوان اور خیبر فلور مل کی جانب سے آٹا ڈیلروں کو آٹے کی فراہمی نہیں کی جا رہی ہے جبکہ آٹے کا معیار بھی ناقص ہے جس پر راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے مذکورہ فلور ملوں کے دورے کئے اور آٹے کے معیار چیک کیا اور سبسڈائز آٹے کی ڈیلروں کو عدم فراہمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ فلور ملوں کے لائسنس اور کوٹے کو معطل کردیا۔
لائسنس معطل

شیئر کریں

Top