سندھ کی تقسیم ایم کیو ایم کی نہیں عمران خان کی سوچ ہے خورشید شاہ

download-96.jpg

نیا صوبہ ایم کیو ایم نہیں عمران خان مانگ رہا ہے، ہمارے ملک کا سربراہ کسی کی بات سننے کو تیار ہی نہیں
مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے، ہر چیز کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، سیاستدان ہوں یا ادارے سب عوام کے خادم ہیں
سکھر(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم ایم کیو ایم کی نہیں بلکہ عمران خان کی سوچ ہے، نیا صوبہ ایم کیو ایم نہیں عمران خان مانگ رہا ہے(باقی صفحہ7بقیہ نمبر50)
۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ حکومت کو اس بات پر بھی اعتراض ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے اپوزیشن والے کیوں ملے،ہمارے ملک کا سربراہ کسی کی بات سننے کو تیار ہی نہیں، ان کے پاس کوئی مثبت بیانیہ نہیں ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، ہر چیز کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، سیاستدان ہوں یا ادارے سب عوام کے خادم ہیں، عوام کو ریلیف دینا چاہئے ، ملک کے حالات انتہائی خراب ہوچکے ہیں، ملک کی بہتری کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔ سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ نیا صوبہ ایم کیو ایم نہیں عمران خان مانگ رہا ہے، سندھ کی تقسیم ایم کیو ایم کی نہیں بلکہ عمران خان کی سوچ ہے،عمران خان کی حکومت اپوزیشن سے انتقام لے رہی ہے،عمران خان کو انتقامی کارروائیاں کرنے بجائے معیشت پر توجہ دینی چاہیے۔ خورشید شاہ نے سوال کیا کہ حکومت سے پوچھا جائے کہ ان سے کون این آر او مانگ رہا ہے،حکومت کو جو پسند نہیں اسے غدار اور انڈیا کا ایجنٹ کہا جاتا ہے، اپوزیشن کیلئے غداری کے سرٹیفیکیٹ محترمہ فاطمہ جناح کے دور سے نکل رہے ہیں۔
خورشید شاہ

شیئر کریں

Top