آئین کی بات کرنا بغاوت ہے تو ہر روز کریں گے شاہد خاقان

shahid.jpg

پاکستان چلانے والے آج سب غدار ہو گئے، وفاقی وزراء جو راگ الاپ رہے ہیں وہ سب کو معلوم ہے،سابق وزیراعظم
وفاقی وزیر سے کہوں گا کہ ، آئیں ایف آئی آر میں اپنے نام درج کرائیں، سامنے آئیں تا کہ لوگوں کو معلوم ہو کہ آپ کی حقیقت کیا ہے
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان(باقی صفحہ7بقیہ نمبر45)
عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان چلانے والے آج سب غدار ہو گئے، وفاقی وزراء جو راگ الاپ رہے ہیں وہ سب کو معلوم ہے، وفاقی وزیر سے کہوں گا کہ بدر رشید کا سہارا نہ لیں، آئیں ایف آئی آر میں اپنے نام درج کرائیں، سامنے آئیں تا کہ لوگوں کو معلوم ہو کہ آپ کی حقیقت کیا ہے، الیکشن دھاندلی پر بات کرنا بغاوت ہے تو ہر روز ملک میں بغاوت ہو گی، حکومت اپنی کارکردگی سے پہچانی جاتی ہے، گالیوں سے نہیں، اب غدار کہنے کے ہتھکنڈے نہیں چلیں گے ۔پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غداری کے مقدمات کا درجہ ہونے کی مذمت کرتے ہیں،لاہور میں بدر رشید نامی شخص نے پاکستان کے دو سابقہ وزیراعظم، آزاد کشمیر کے موجودہ وزیراعظم، سینیٹ کے لیڈر آف اپوزیشن، قومی اسمبلی کے سابقہ سپیکر، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی، دو سابقہ وزیر دفاع، سابقہ وزیرخارجہ، سابقہ وزیر خزانہ، کے پی کے سابقہ وزیراعلیٰ، سابقہ گورنر،16سے زائد سابقہ وفاقی وزراء اور 3پاکستان کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کے حوالے کہا کہ ہے یہ سب بغاوت کے مرتکب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ یہ اقدام ایک بدنما داغ کا اضافہ ہے، کیونکہ اس درخواست کا مطلب یہ ہے کہ جو پاکستان چلانے والے تھے وہ آج سب غدار ہو گئے ہیں جبکہ وفاقی وزراء جو راگ الاپ رہے ہیں وہ سب کو معلوم ہے، وفاقی وزیر سے کہوں گا کہ بدر رشید کا سہارا نہ لیں آئیں، ایف آئی آر میں اپنے نام درج کرائیں، سامنے آئیں تا کہ لوگوں کو معلوم ہو کہ آپ کی حقیقت کیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر الیکشن دھاندلی پر بات کرنا بغاوت ہے تو ہر روز ملک میں بغاوت ہو گی، مہنگائی، کرپٹ حکومت کو گھر بھیجنے، بے روگاری، معیشت کی تباہی، سی پیک کی بندش، کشمیر کے سودے، ملک میں تفریق، ملک میں سازش کرنے کی بات کرنا اگر بغاوت ہے تو ملک میں ہر روز بغاوت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی کارکردگی سے پہچانی جاتی ہے، گالیوں سے نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے کہوں گا کہ آپ اس معاملے پر نہ پڑے اب بہت معصوم ہیں اور کہیں کوئی نقصان نہ پہنچا جائے جبکہ اب غدار کہنے کے ہتھکنڈے نہیں چلیں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بغاوت وہ ہے جو معیشت کی تباہی کرے، سی پیک کو بند کرے، کشمیر کا سودا کرے لیکن اگر ملکی مسائل اور عوامی مسائل اجاگر کرنے پر ہتھکڑی لگتی ہے تو ہم تیار ہیں، ہمت ہے توہتھکڑی لگائے اور عوام کے سامنے چلائیں، سیاست میں بغاون آخری حربہ ہوتا ہے اور ابھی تو اپوزیشن احتجاج شروع نہیں ہوا حکومت نے آخری حربہ استعمال کرلیا۔
شاہد خاقان عباسی

شیئر کریں

Top