شعیب اختر کو فوری بورڈ میں ذمہ داری ملنے کا امکان کم ہے :وسیم خان

2088937-waseemkhan-1601874174.jpg

ہمیشہ ہی شعیب اختراور دیگرکھلاڑیوں کو ملکی کرکٹ کو سپورٹ کرنے کیلئے خوش آمدید کہیں گے
لاہور (اے ایف بی) شعیب اخترکو فوری طور پر بورڈ میں ذمہ داری ملنے کا امکان کم ہے۔ سی ای او وسیم خان نے کہا کہ سابق پیسر پاکستان کرکٹ سے کافی مخلص ہیں،ان کے پاس اسے دینے کو بہت کچھ موجود ہے، فی الحال ہم نے مزید تقرریوں کا فیصلہ نہیں کیا تاہم کورونا وائرس کے دوران شعیب اختر، راشد لطیف، معین خان، یونس خان، محمد یوسف اور وسیم اکرم موجودہ کھلاڑیوں کو اپنے تجربے سے مستفید کرتے رہے، یہ سب کرکٹرز پاکستان کرکٹ کو آگے لے جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ ہی شعیب اختراور دیگرکھلاڑیوں کو ملکی کرکٹ کو سپورٹ کرنے کیلیے خوش آمدید کہیں گے، یہ سب پہلے بھی ایساکرتے رہے ہیں۔ وسیم خان نے کہا کہ ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق سے دہری ذمہ داری کے حوالے سے جلد بات کریں گے،ان کی کارکردگی کا جائزہ کرکٹ کمیٹی لے گی۔ کرکٹ کمیٹی دورہ انگلینڈ کا تفصیلی جائزہ لے گی اور چونکہ مصباح کو بھی ذمہ داری سنبھالے ایک برس ہوچکا اس لیے ان کی کارکردگی کا بھی مکمل جائزہ لیا جائے گا، مصباح ایک ایماندار انسان اور سخت محنت کرتے ہیں، انھیں اس بات پر گہری نظر ڈالنا پڑے گی کہ انھوں نے اس عرصے میں کیا حاصل کیا، جہاں تک دوہری ذمہ داری کا معاملہ ہے اس پر جلد ہی ہم ان سے بات کریںگے۔انہوں نے کہا کہ کام کے بوجھ کا جائزہ لیا جائیگا مگر ساتھ میں ایک پوائنٹ یہ بھی ہے کہ اگر یونس خان بیٹنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام جاری رکھتے ہیں تو اس سے مصباح کے کندھوں سے کچھ بوجھ کم ہوجائیگا۔

شیئر کریں

Top