جمعیت علماء اسلا م 13حلقوں سے الیکشن لڑیگی امیدواروں کو ٹکٹ جاری

1.png

جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا عطاء اللہ شہاب کی مرکزی امیر مولانا فضل الر حمان سے ملاقات، گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال
عبدالحمید گلگت حلقہ ایک ،محمد مجاہد دو،سعید الر حمان تین ،مہناز ولی ہنزہ حلقہ ایک ،امداد اللہ استور حلقہ دو،ولی الر حمان دیامر حلقہ ایک، سیف اللہ دیامر دو ،رحمت خالق دیامر تین ودیگر کو ٹکٹ جاری
گلگت(سپیشل رپورٹر)جمعیت علما ئے اسلام گلگت بلتستان کی صوبائی مجلس عاملہ نے صوبائی امیر مولانا عطااللہ شہاب کی قیادت میں قائد ملت اسلامیہ وچئیرمین پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ وامیر جمعیت علما اسلام پاکستان حضرت مولانا فضل الرحمن سے اسلام آباد میں ان کی رھائش گاہ پر ملاقات کی قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن نے الیکشن 2020 کیلئے جمعیت علمائے اسلام کے تیرا (13) امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیاہے،عبدالحمید گلگت حلقہ ایک ،محمد مجاہدحلقہ دو،سعید الر حمان حلقہ تین ،مہناز ولی ہنزہ حلقہ ایک ،امداد اللہ استور حلقہ دو،ولی الر حمان دیامر حلقہ ایک، سیف اللہ دیامر دو ،(باقی صفحہ 7بقیہ نمبر6)
رحمت خالق دیامر تین، مولانا عبدالرشید دیامر چار،شیر امین غذر ایک ،عبدالخالق غذر دو ،غلام نبی گانچھے ایک ولایت علی گانچھے دو سے جے یو آئی کے امیدوار ہیں اس موقعہ پر مولانا فضل الرحمن نے کھا کہ جمعیت علما اسلام پاکستان کی بنیادی اساس آئین پاکستان غریب ،مظلوم طبقات کی بھرپور خدمت اور مذہبی رواداری کیلئے ھمہ وقت کوشاں رھتی ھے گلگت بلتستان کے عوام سے جمعیت علما اسلام اور ہماری محبتنہایت پاکیزہ اور صافستھری ہے ہمکسی موقعہ پر بھی ،گلگت بلتستان کو نامعلوم راھوں ہر جانے کی بجائے معلوم راھوں کی طرف راھنمائی کرینگے مولانا عطااللہ شہاب نے قائد جمیعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کھا کہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں اسلام ،جمہوریت اور امت مسلمہ کی ترجمانی کے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
امیدوار

شیئر کریں

Top