پاکستان یورپی یونین کیساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، اسد قیصر

images-14.jpg

سپیکر قومی اسمبلی سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(آئی این پی ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور پارلیمانی و اقتصادی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دے کر انہیں مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے،یورپی یونین کے آئی پی فائیوپروگرام سے (باقی صفحہ6بقیہ نمبر15)
پارلیمانی نظام مضبوط ہوگا، پروگرام ارکان پارلیمنٹ کو پارلیمانی عمل میں بھرپور کردار ادا کرنے میں معاون ثابت ہوگا، تفصیلات کے مطابق منگل کو یورپی یونین کی پاکستان میں تعینات سفیر اندورولہ کامنارہ نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے مابین پارلیمانی اور اقتصادی تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اسد قیصر

شیئر کریں

Top