زمبابوے کے خلاف سیریز قومی کرکٹ ٹیم کا اعلا ن 19اکتوبر کو متوقع

download-73.jpg

زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کیلئے 22 یا 23 رکنی سکواڈ کا اعلان کریں گے، ملتان میں ایک روزہ انٹرا سکواڈ میچ کی منصوبہ بندی کی ہے، مصباح
لاہور(یواین پی)زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ ٹیموں کا اعلان 19 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ٹیم کا اعلان کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے میچز کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز کا اعلان نیشنل ٹی ٹونٹی کپ مکمل ہونے کے بعد کریں گے،زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کیلئے 22 یا 23 رکنی سکواڈ کا اعلان کریں گے، ملتان (باقی صفحہ 6 بقیہ نمبر7)
میں ایک روزہ انٹرا سکواڈ میچ کی منصوبہ بندی کی ہے، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ اور سیکنڈ الیون میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ مصباح الحق نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لڑکوں کو زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے خلاف موقع دے سکتے ہیں۔
قومی ٹیم اعلان

شیئر کریں

Top