سائٹ ایریا کے مسائل حل نہ ہوئے توصنعتیں بند ہوجائیںگی، صنعتکار

عالمی سطح پر بجلی،پانی وگیس پاکستان کے مقابلے میں سستی ہیں،گفتگو
کراچی(آئی این پی)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے سرپرست زبیرموتی والا،نومنتخب صدرعبدالہادی،سابق صدرجاوید بلوانی و دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت(باقی صفحہ6بقیہ نمبر30)
سائٹ صنعتی علاقے کوبلاتعطل گیس،پانی،بجلی فراہم کرے اور انفرااسٹرکچر کی صورتحال کو فوری طور بہتر بنائے تو سائٹ صنعتی علاقے سے مجموعی برآمدات میں مزید30فیصدکا اضافہ کیا جاسکتا ہے، عالمی سطح پر بجلی،پانی وگیس پاکستان کے مقابلے میں سستی ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں صنعتی پیداواری لاگت مسابقتی ممالک کی نسبت ز یادہ ہے اور ہم برآمدات نہیں کرپاتے اورہماری صنعتیں عالمی مارکیٹ میں بھارت،بنگلہ دیش اور سری لنکا کا مقابلہ نہیں کرپاتیں کیونکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں پاکستان سے بجلی اور گیس کی قیمت بہت کم ہے۔سائٹ کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ سائٹ لمیٹڈ کانظام ختم کرکے اس کی نجکاری کی جائے یا اس ادارے کو2سال کیلئے سائٹ ایسوسی ایشن کے حوالے کیا جائے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری میں صحافیوں سے ملاقات میں کہی۔

شیئر کریں

Top