گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے علی امین گنڈا پور

وزیر امور کشمیر و جی بی سے استور حلقہ دو پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر شمس لون کی ملاقات،محبوب علی امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے
سی پیک منصوبے ،سیاحت کے فروغ سے گلگت بلتستان میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دورکا آغاز کرے گی،علی امین گنڈاپور کی گفتگو
اسلام آباد(بادشمال نیوز)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو گلگت بلتستان میں بے پناہ پذیرائی حاصل ہو رہی ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان حلقہ ایل اے 14 GB استور 2 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر شمس لون، (باقی صفحہ7بقیہ نمبر 4)
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محبوب علی خان اور دیگر سیاسی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما محبوب علی خان نے وزیراعظم عمران خان کے پارٹی سے متعلق فیصلوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر شمس لون کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ استور میں تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر شمس لون کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہیں اور ان کی کامیابی کے لیے ان کا بھرپور ساتھ دینے کا عزم کرتے ہیں اس موقع پر دونوں سیاسی رہنماؤں نے وفاقی وزیر کو ضلع استور کے مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ شدید ترین مالی مشکلات کے باوجود حکومت نے گلگت بلتستان کی تعمیر ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سی پیک منصوبے، سیاحت اور معدنیات کے حوالے سے بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور حکومت گلگت بلتستان کی ان صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لا کر گلگت بلتستان میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دورکا آغاز کرے گی۔
گنڈاپور

شیئر کریں

Top