پنجاب حکومت کا اپوزیشن جماعتوں کے متوقع جلسوں کیلئے لائحہ عمل تیار

img_1560006096.jpg

اہم ذمہ داری پولیس سپیشل برانچ کو سو نپ دی گئی،پی ڈی ایم کے جلسوں کی جگہوں، سرگرم کارکنوںاور جلسے کیلئے کھانا لانے والوں کی تفصیلات طلب
وزیرقانون کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اپوزیشن کے جماعتوں کے جلسوں اور سیاسی رہنماؤں ااورکارکنوں کی لسٹیں تیارکرنے کی ہدایت
لاہور (آئی این پی) پنجاب حکومت کا اپوزیشن جماعتوں کے متوقع جلسوں کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا، اہم ذمہ داری پولیس سپیشل برانچ کو سوانپ دی گئی، پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے جلسوں کی جگہوں، سرگرم کارکنوںاور جلسے کیلئے کھانا لانے والوں کی تفصیلات طلب کرلی، امان و امان کے معاملات پر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ بدھ کو وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت صوبائی امن و امان کے (باقی صفحہ7بقیہ نمبر 29)
حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں پاکستان ڈیمو کریٹک الائنس کے جلسوں کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا گیا اور اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کرلی گئی۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے سپیشل برانچ کو خصوصی ذم داری سونپ دی گئی اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ک کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا تو سخت ایکشن ہو گا جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے سر گرم کارکنوں کی فہرستیں تیار کرنے،(ن) لیگ پیپلز پارٹی، جے یو آئی (ف) کی الگ الگ فہرستیں تیار مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سپیشل برانچ سے کہا گیا ہے کہ رپورٹ یہ بھی بتایا جائے کہ جہاں جلسے ہوں گے وہاں اپوزیشن جماعتیں کتنے افراد لا سکتی ہیں،کن کن افراد کی جلسے میں بندے لانے اور کھانا لانے کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، اپوزیشن کے کتنے رہنماء و کارکن ہیں جن کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ اجلاس میں وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ قانون اور حکومتی احکامات کے برعکس اقدامات کی اجازت نہیں ہو گی۔
لائحہ عمل تیار

شیئر کریں

Top