نیب عاصم باجوہ کی اہلیہ کا حساب نہیں لیتا پاکستان کی ہر بیماری کا اعلاج ووٹ کو عزت دو میں ہے مریم نواز

1602266-maryumnawaz-1553251088-213-640x480-1.jpg

نواز شریف کی غداری کی گواہی چاغی کے پہاڑ بھی دے رہے ہیں ، آئین و قانون اور جمہوریت کا سر نہیں جھکنے دیں گے
نواز شریف نے کارکنان کو تنہا نہیں چھوڑا، انہوں نے سارے وار پہلے اپنے سینے پر سہے پھر کارکنان کو آواز دی،اجلاس سے خطاب
لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ پاکستان کی ہر بیماری کا علاج ووٹ کو عزت دو میں ہے ،آپریشن ضرب عضب میں نواز شریف آگے کھڑا تھا،نواز شریف کی غداری کی گواہی چاغی کے پہاڑ بھی دے رہے ہیں نواز شریف نے کارکنان کو تنہا (باقی صفحہ7بقیہ نمبر11)
نہیں چھوڑا، انہوں نے سارے وار پہلے اپنے سینے پر سہے پھر کارکنان کو آواز دی، والد نے کہا بیگ تیار رکھو، گرفتاری ہو تو سینہ تان کر جانا گھبرانا نہیں، آئین و قانون اور جمہوریت کا سر نہیں جھکنے دیں گے اور جب قربانی دینے کا وقت آئے گا مریم نواز صف اول میں ہوگی،نواز شریف کی آواز تو آپ نے بند کردی لیکن نواز شریف کا مقدمہ گھر، گھر اور گلی، گلی پہنچ چکا ہے اور ان کے آواز گونجے گی،حکومت کو ڈھول بجانے کا شوق ہے تو بڑے شوق سے بجائے،جب آپ ڈھول بجائیں گے تو بشیر میمن ، شوکت عزیز صدیقی کی گواہی کی آواز آئے گی، پیزے کی آوازیں آئیں گی،آپریشن ضرب عضب میں نواز شریف آگے کھڑا تھا، میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ آئین کی عزت ، ووٹ کی حکمرانی اور قانون کی پاسداری ہونی چاہیے تو پھر ان پر غداری کے پرچے کاٹتے ہیں،قوم سے پوچھتی ہوں کہ کیسا غدار ہے جو ہندوستان کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6ایٹمی دھماکے کرتا ہے
مریم نواز

شیئر کریں

Top