ٹیکسٹائل انڈسٹری پر ڈیوٹی کم کی جائے، حنیف لاکھانی

برآمدات متاثر ہونے کیساتھ ریونیو میں بھی متواتر کمی ہورہی ہے
کراچی(آئی این پی)پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن ( پائما )کے نومنتخب سینئروائس چیئرمین حنیف لاکھانی نے وفاقی حکومت سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے بنیادی خام مال پولیسٹر فلامنٹ یارن پر عائد زائد ڈیوٹیزکم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کی (باقی صفحہ6بقیہ نمبر30)
بھرمار کی وجہ سے برآمدی صنعتوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں جس سے ملکی برآمدات متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ حکومت کے ریونیو میں بھی متواتر کمی ہورہی ہے لہذا حکومت صنعتی خام مال کی درآمد پر ڈیوٹیز میں کمی کرکے برآمدی صنعتوں کو مناسب داموں خام مال کی دستیابی یقینی بنا کر عالمی منڈیوں میں مسابقت کے قابل بنانے میں اپنا مثر کردار ادا کرے ۔
حنیف لاکھانی

شیئر کریں

Top