کرپشن ہورہی ہے، نیب بدعنوانی کو ختم کرے ، سپریم کورٹ

download-2020-10-08T182034.932.jpg

نندی پور پاور پلانٹ آئل ٹینکرز گمشدگی کیس ،گرفتار ملزم محمد اسلم کی ضمانت منظور
اسلام آباد(آئی ا ین پی ) سپریم کورٹ نے نندی پور پاور پلانٹ آئل ٹینکرز گمشدگی کیس میں گرفتار ملزم محمد اسلم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے (باقی صفحہ7بقیہ نمبر2)
کا حکم د یدیا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں نندی پور پاور پلانٹ آئل ٹینکرز گمشدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے گرفتار ملزم محمد اسلم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ جسٹس مشیر عالم نے نیب پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ نیب امتیازی سلوک نہ کرے، مجموعی طور پر 134 ٹینکر گم ہوئے، لیکن نیب نے اس ملزم کو پکڑ رکھا ہے جس پر 6 ٹینکرز غائب کرنے کا الزام ہے۔ جسٹس قاضی امین نے کہا کہ نیب کرپشن کو ختم کرے
سپریم کورٹ

شیئر کریں

Top