نیشنل ٹی 20نادر ن کی فتوحات کو بریک لگ گئی

download-2020-10-08T180602.492.jpg

ہوم گراؤنڈ پر ناردرن کو 8وکٹوں سے شکست ،فہیم اشرف کی شاندار آل راؤنڈر کارکردگی اور بابراعظم کی عمدہ بیٹنگ پر سنٹرل پنجاب نے 166 رنز کا ہدف 17 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا
راولپنڈی(آئی این پی)نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں دفاعی چیمپین ناردرن کی فتوحات کو بریک لگ گئی ، ہوم گراؤنڈ پر سنٹرل پنجاب نے 8وکٹوں سے شکست دیدی۔فہیم اشرف کی شاندار آلراؤنڈر کارکردگی اور بابراعظم کی عمدہ بیٹنگ پر سنٹرل پنجاب نے 166 رنز کا ہدف 17 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کپتان بابراعظم نے 52 گیندوں پر 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 86 اورفہیم اشرف نے 52 رنز بنائے ۔جمعہ کوپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ملتان لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ (باقی صفحہ 6 بقیہ نمبر48)
کرنے والی ناردرن کی بیٹنگ لائن اپ ایونٹ میں پہلی بار مشکلات کا شکار نظر آئی۔ فہیم اشرف کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت ناردرن کی ابتدائی 4 وکٹیں محض 52 رنز پر گرچکی تھیں جس کے بعد آصف علی اورشاداب خان کی 87 رنز کی شراکت کی مدد سے ناردرن نے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ آصف علی نے 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی بدولت 67 جبکہ شاداب خان نے 39 رنز بنائے۔ فہیم اشرف نے 18 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جواب میں سنٹرل پنجاب نے 166 رنز کا ہدف 17 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان بابراعظم 52 گیندوں پر 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 86 جبکہ 26 گیندوں کا سامنا کرنے والے فہیم اشرف 52 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ آلراؤنڈر کی برق رفتار اننگز میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ اوپنرز کامران اکمل 21 اور عبداللہ شفیق 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شاداب خان نے 2وکٹیں حاصل کیں۔فہیم اشرف نے کہا کہ وہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت عرصے سے ایک اچھی آلراؤنڈ کارکردگی کے منتظر تھے جو بالآخر نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں انہیں نصیب ہوئی۔ آلراؤنڈر نے کہا کہ بیٹنگ میں بابراعظم نے کریز پر ان کی بہت حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور کپتان ایک حکمت عملی کے تحت مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں تھے، جس سے کامیابی حاصل کرنے میں بہت مدد ملی۔
ٹی 20کپ

شیئر کریں

Top