انڈونیشیا میں کشتی الٹ گئی 11افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ

download-3-1.jpeg

سیا حتی جزیرے بالی کے پانی میں کشتی ڈوبی،جہاز حفاظتی آلات کے بغیر اور ناگوار موسمی حالات میں سفر کررہا تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا
جکارتہ(شِنہوا)مرکزی امدادی کارکن نے کہا ہے کہ 4 روز قبل انڈونیشیا کے سیا حتی جزیرے بالی کے پانی میں کشتی ڈوب جانے کے باعث 11 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔بالی کے تلاش وامدادی دفتر کے سربراہ گیڈے ڈارماڈا نے کہا کہ ماہی گیر کمپنی کی ماہی گیری والی کشتی کے ایم ٹان جنگ پیرمائی گذشتہ رات کو بڑی لہروں سے ٹکرانے کے بعد جنوبی بالی جزیرہ میں الٹ گئی۔ڈارماڈا نے کہا کہ یہ معلومات کشتی کے 12رکنی عملے کے ایک رکن نے دی ہے جسے منگل کی سہ پہر کو بچایا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ نوروحمان نامی شخص نے زندگی بچانے کیلئے تیرنے والی چیز استعمال کی۔امدادی دفتر کے سربراہ نے کہا کہ جہاز حفاظتی آلات کے بغیر اور ناگوار موسمی حالات میں سفر کررہا تھا جس کے باعث حادثہ پیش(باقی صفحہ 6بقیہ نمبر5)
آیا، انہوں نے کہا کہ موسمی ادارے کی جانب سے خراب موسم کا انتباہ جاری کیا گیا تھا۔انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ اگر ہم کشتی کی حالت دیکھیں جس میں زندگی بچانے والی جیکٹ یا کوئی اور حفاظتی سامان نہیں تھا تو عملے کے 11ارکان کے زندہ بچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

شیئر کریں

Top