الزامات لگانے کا فائدہ نہیں کہیں کوئی غلطی یا کمزوری ہے تو اسکی بروقت نشاندہی کی جائے ازالہ کریں گے بعد میں الزامات لگانے کا فائدہ نہیں راجہ شہباز

123456.png

پر امن شفاف مثالی انتخابات بلاول سمیت اپوزیشن رہنماؤں کو اجازت دی تو وزراء اور مشیروں کو روکنا مشکل ہو جائیگا چیف الیکشن کمشنر
ہم پہلی بار مقامی سیاسی قیادت کے ساتھ ملکر کر انتخابات کرانا چاہتے ہیں، حلقہ ون گلگت میں مسلکی بنیادوں پر امیدوار لانے کی کوشش کی گئی تو سخت ایکشن لیں گے ، 15نومبر کے الیکشن مثالی ہوں گے
الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے نادرا کا جدید سسٹم اپنایا گیاہے ،کسی ضلع میں برفباری ہوئی اسکے بھی انتظامات کرلئے ہیں، نگران حکومت کے کوئی سیاسی عزائم نہیں،جلسے جلوسوں میں احتیاطی تدابیرپرعمل کرایاجائے
گلگت (بیورو رپورٹ)چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے وفاقی حکومت کے عہدیداروں کے ساتھ بلاول بھٹو اور دیگر جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے سے روکنے کا اشارہ دیدیا اور کہا اپوزیشن رہنماؤں کو اجازت دی تو حکومتی مشیروں اور وزیروں کو روکنا مشکل ہو (باقی صفحہ7بقیہ نمبر2)
جائیگا ہم پہلی بار مقامی سیاسی قیادت کے ساتھ ملکر کر انتخابات کرانا چاہتے ہیں حلقہ ون گلگت میں مسلکی بنیادوں پر امیدوار لانے کی کوشش کی گئی تو سخت ایکشن لیں گے چونکہ قانون میں اس کی اجازت نہیں الیکشن2020کو صاف ، شفاف ، منصفانہ،پرامن اور غیر جانبداربنانے کیلئے الیکشن کمیشن مکمل طور پر پرعزم ہے اور مثالی انتخابات کا انعقاد میری اولین ترجیح ہے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے اعادہ کیا ہے کہ ہم ایک ایسے الیکشن کرائیں جن کو گلگت بلتستان اور پاکستان سمیت عالمی سطح پر پزیرائی حاصل ہو ہفتے کے روز چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہاکہ قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے بے جا تنقید کرنا مناسب نہیں ہماری گزارش ہے کہ صاف،شفاف اورآزادانہ انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنا اور شفاف عمل کو سبوتازکرنے کی کوشش درست عمل نہیں گلگت بلتستان میں اس وقت غیر جانبدار نگران حکومت موجود ہے جس کے کوئی سیاسی عزائم نہیں اور ہم پر امن طور پر انتقال اقتدار چاہتے ہیں اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انتخابات 2020کے حوالے سے مختلف جماعتوں کی صوبائی قیادت مطمئن ہیں کورونا وائرس کے پیش نظر پولنگ سٹیشنز کی تعداد کو بھی بڑھادیا گیا اور طبی ماہرین کی جانب سے تشکیل کردہ ایس او پیز کو بھی مقدم رکھا جائیگا ،ووٹرز ان ایس ا و پیز پر مکمل طور پر عملدرآمد کو یقینی بنائی بنائیں ۔چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے ہفتہ کے روز اہم پریس کرتے ہوئے کہا کہ 15 نومبر کے الیکشن انٹرنیشنل لیول پر مثالی ہوں گے قلیل مدت میں انتخابات کیلئے انتظامات مکمل کئے ہیں پریشر بنانے کیلئے الزامات لگانے کا کوئی فائدہ نہیں غلطیوں کی بروقت نشاندھی کی جائے وقت پر درست کر لیں گے بعد میں واویلا کرنے پر الیکشن کمیشن ذمہ دار نہ ہو گا انھوں نے بڑی سیاسی پارٹیوں کی مرکزی قیادت سے اپیل کی اس دفعہ گلگت بلتستان نہ آئیں بلکہ تمام تر ذمہ داریاں مقامی قیادت کو دیدیں تاکہ انتخابات میں دھاندلی کا الزام نہ لگ سکے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن میں بنک ڈیفالٹر حصہ نہیں لے سکیں گے کیسز آر اوز کے پاس بھیجے گئے گلگت بلتستان کے کسی ضلع میں برف باری ہوئی تو اس کیلئے انتظامات کرلئے ہیں الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے نادرا کا جدید سسٹم اپنایا گیاہے کوئی بھی شخص ڈبل ووٹ نہیں ڈال سکے گا کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے اپنی سزا کے خود زمہ دار ہوں گے الیکشن کی سیکورٹی کی ذمہ داری مقامی انتظامیہ کے پاس ہے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ نگران حکومت کے کوئی سیاسی عزائم نہیں بلکہ وہ شفاف الیکشن کے انعقاد میں ہماری مدد کر رہے ہے الیکشن بارے حکومت پاکستان کو کوڈ آف کنڈکٹ 2018 تمام سیاسی پارٹیوں کے صدور کی مشاورت سے بذریعہ نوٹیفکیشن گلگت بلتستان میں رائج کر دیا گیا ہے کورونا وبا سے جی بی کے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے سیاسی پارٹیوں کو جلسے جلوسوں اور کانر مٹننگ میں ڈاکٹروں کی ایڈوائس پر 13 احتیاطی تدابیر کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ پولنگ کے دوران 19 ایس او پیز بنائے گئے ہیں ۔
چیف الیکشن کمشنر

شیئر کریں

Top