پاکستان ویمن ٹیم کی ایک کرکٹر کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگیا

pakwomenteam10.jpg

کرکٹر اور ایک سپورٹ سٹاف ممبر کو سانس میں تکلیف کے بعد بائیو سیکیور ماحول سے دستبردار کردیا گیا
لاہور(اے ایف بی)کراچی میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہائی پرفارمنس کیمپ میں طلب کردہ کرکٹرز میں سے ایک خاتون کرکٹر کا کووِڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اسے سیلف آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک کرکٹر اور ایک سپورٹ اسٹاف ممبر کو سانس میں تکلیف کے بعد بائیو سیکیور ماحول سے دستبردار کردیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی میں ہائی پرفارمنس کیمپ کیلئے 27 کرکٹرز کو مدعو کیا تھا، ان پلیئرز کے ابتدائی کووڈ ٹیسٹ منفی آئے تھے تاہم کراچی پہنچنے کے بعد دوسرے کووڈ ٹیسٹ کے بعد ایک خاتون کرکٹر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق اس خاتون کرکٹر کو فوری طور پر سیلف آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری طرف کیمپ کے لیے طلب کردہ ایک خاتون کرکٹر اور سپورٹ سٹاف کے ایک رکن کو سانس کی تکلیف کی علامات ہیں۔
، جس کے بعد دونوں کو بائیو سیکیور ببل سے دستبردار کردیا گیا ہے ۔پی سی بی کے مطابق، بورڈ کا میڈیکل پینل ان تینوں اراکین سے مسلسل رابطے میں رہے گا۔ انہیں کووڈ 19 کے مسلسل دو ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آنے کی صورت میں دوبارہ کیمپ جوائن کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ کیمپ کیلئے طلب کردہ دو آفیشلز نے اب تک سکواڈ کو جوائن نہیں کیا ۔ جن پلیئرز اور سٹاف کے کووڈ ٹیسٹ منفی آئے ہیں وہ دس اکتوبر سے باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کردیں گے۔

شیئر کریں

Top