کشروٹ میں ن لیگ کو جھٹکا متوالوں کی بڑی تعداد پی پی میں شامل جمیل احمد کی حمایت کا اعلان

447642_80271060.jpg

عوام نے حفیظ الرحمن کی دوغلی سیاست کو مسترد کردیا،حفیظ الرحمن کی ضمانت ضبط نہ کرا سکا تو سیاست چھوڑ دوں گا ضمانت ضبط ہوئی تو حفیظ سیاست چھوڑ دیں
میرا منشور عوام کو روزگار دینااورکشروٹ کی تعمیروترقی ہے ، پیپلزپارٹی نے 24 حلقوں میں امیدوار کھڑے کئے12 سیٹیں کنفرم ہیں،امیدواراسمبلی
گلگت(بیورو رپورٹ)کشروٹ محلے میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں ووٹروں اور سپورٹروں کی بھاری تعداد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر کے جمیل احمد کی حمایت کا اعلان کر دیا۔۔پی پی پی کے امیدوار جمیل احمد کی شہر کی وسطی آبادیاں یادگار اور محمدی محلے میں دبنگ انٹری سے یادگار اور محمدی محلے سے بڑی تعداد میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے اہم راہنماوں نے مسلم لیگ ن کو خیرباد کرکے پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے عمائدین و نوجوانان یادگار و محمدی نے آمدہ الیکشن میں جمیل احمد کے مکمل سپورٹ کرنیکا اعلان کردیا شمولیتی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ نمبر 2 گلگت (باقی صفحہ7بقیہ نمبر26)
جمیل احمد نے حفیظ الرحمن کو چیلنچ کرتے ہوئے کہا عوام نے حفیظ الرحمن کی دوغلی سیاست کو مسترد کردیا ہے اس بار حلقہ سے حفیظ الرحمن کی ضمانت ضبط نہ کرادیا تو سیاست چھوڑ دوں گا ضمانت ضبط ہوئی تو حفیظ سیاست چھوڑ دیں انہوں نے کہا ہے کہ 2015 الیکشن میں کشروٹ سے لیکر جگلوٹ تک عوام نے حفیظ الرحمن کو مینڈیٹ دیا تھا مگر حفیظ الرحمن نے ٹھیکوں اور ملازمتوں کی سیاست کرکے صرف من پسند افراد کو نواز کر عوام کو دیوار سے لگا دیا آج عوام باشعور ہو چکے ہیں اور کلوٹوں کی سیاست کو مسترد کرکے پیپلزپارٹی کو بھر پور سپورٹ کرنیکا اعلان کردیا ہے عوام کی طاقت سے مخالف امیدواروں کو عبرت ناک شکست دوں گا انہوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ھے جس نے ذولفقار علی بھٹو سے لیکر آصف زرداری تک گلگت بلتستان کے عوام کو کسی نہ کسی شکل میں پیکیچ دیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے گلگت بلتستان کے ملازمین کی تنخواہیں ڈبل کردی اور گزشتہ 5 سالوں میں 14 ہزار لوگوں کو روزگار دیا ہے اور ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ کشروٹ کے عوام کو سوریچ کا نظام صاف پینے کا پانی تعمیر و ترقی کیساتھ بجلی چاہیئے لیکن حفیظ الرحمن نے وزیر اعلی ہونیکے باوجود بھی نہ عوام کو سوریچ نہ صاف پانی نہ بجلی فراہم کی اور نہ ہی ترقیاتی منصوبے دیئے جہاں بھی کام ہوے صرف کمیشن کے لیئے منصوبے دیئے آج چیلنچ کرتا ہوں حلقہ 2 میں جہاں بجلی کے ایک میگا واٹ کی سکیم دیا ہے تو ثابت کریں سردیوں میں کشروٹ کے دیگر محلوں میں گٹر ابل رہے ہیں صاف پینے کا پانی نہ ہونے سے عوام مریض بن گیئے ہیں میرا منشور عوام کو روزگار دینے سمیت تعمیر و ترقی کشروٹ میں سوریچ نظام کی بہتری ہے عوام پیپلزپارٹی کیساتھ دیں گلگت بلتستان میں حکومت بننے کے بعد عوام کے اعتماد پر پورا اتروں گا انہوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے 24 حلقوں میں مضبوط امیدوار کھڑے کیئے ہیں 12 سیٹیں کنفرم ہیں گلگت بلتستان میں آمدہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گء عمائدین و نوجوانان یادگار و محمدی محلے نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے حفیظ الرحمن کو بھاری مینڈیٹ دیکر حلقہ 2 کی سیٹ تحفے میں پیش کیا تھا لیکن انہوں نے یادگار اور محمدی محلے کے عوام کو نظر انداز کرکے موسمی پرندوں جنکے حلقے میں ایک ووٹ بھی نہیں ان لوگوں کو نوازا ہم کسی کے غلام یا ڈیکان نہیں ہیں ہم اپنے فیصلے خود کرنا جانتے ہیں ہم حفیظ الرحمن کی سیاست کو سمجھ گیئے ہیں آنے والے الیکشن میں 5 سال کی زیادتیوں پر بھرپور جواب دیں گے انہوں نے کہا ہے کہ 2015 الیکشن میں حفیظ کو ووٹ ہم نے دیئے لیکن بعض لوگوں نے ہمارے ووٹ کو اپنے کھاتوں میں حساب کرکے زاتی مفادات لیئے اس لیئے فیصلہ کیا ہیکہ ووٹ کی طاقت سے مفاد پرست ٹولے کو ضرور جواب دیں گے عمائیدین و نوجوانان یادگار و محمدی نے جمیل احمد پر مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوے بھر پور سپورٹ کرنیکا اعلان کردیا آخر میں شمولیتی پروگرام میں جمیل احمد نے عمائدین و نوجوانان محمدی اور یادگار محلے کا بھرپور اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کرتے ہوے پھولوں کے ہار بھی پہنائیں
اعلان

شیئر کریں

Top